فوڈ اتھارٹی کے لاہور،گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں چھاپے5 ہوٹل اور بیکریاں سیل
ڈی جی فوڈاتھارٹی نوراالامین مینگل کی نگرانی میں شیخوپورہ روڈ پر جوس اور ملک فیکٹری چیکنگ کے بعد سیل پریمیئر کیمیکل انڈسٹری سے 10 ہزار لیٹر مضرصحت جوس اور دودھ برآمد،تمام سٹاک مارکیٹ سے فوری واپس اٹھانے کی ہدایت ناقص صفائی،غیرمعیاری غذائی اجزاء کے استعمال پر گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں 9 ہوٹلوں کو 2 لاکھ روپے جرمانہ
منگل 15 نومبر 2016 11:59
لا ہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2016ء )پنجاب فوڈ اتھارٹی لا ہور کی ٹیم نے ڈ ائریکٹرجنرل نور الامین مینگل کی سربراہی میں شیخوپورہ روڈپر چائے کے لئے دودھ اور جوس بنانے والی فیکٹری پریمئیر کیمیکل انڈسٹری میں چھاپہ پریمئیر انڈسٹریز سے ہزاروں لیٹر غیر معیاری ،مضر صحت جوس ،دودھ اور ٹی وائٹنر برآمدکر لیا۔تفصیلات کے مطابق پریمئیر انڈسٹریز سے جوس اور دودھ کے لئے ضروری غذائی اجزاء کی بجائے کیمیکلز برآمدہوئے ۔
تمام غذائی اجزاء پر مدت استعمال اورضروری لیبل بھی موجود نہ تھے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مارکیٹ سے پریمئیرانڈسٹریز کا موجود تمام سٹاک فوری اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے فیکٹری کو فوری طور پر سیل کر دیا۔ کیمیکل ملے دودھ اور جوس کے سیمپل تجزیے کے لئے لیبارٹری بھجوادئیے۔(جاری ہے)
دریں اثناء ٹولنٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ چھاپے کے بعد دی جانے والی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ڈائریکٹر آپریشن لبنیٰ رشید نے دورہ کیااور صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
گلبرگ کی ٹیم نے مان نان شاپ،نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے چوہدری فوڈ اور فیصل برگرز کو زائدالمعیادخوردنی تیل، ناقص صفائی اور مضر صحت غذائی اجزاء کے استعمال پر جرمانہ کیا۔ فیصل آباد میں ملت چوک میں ریبک پیزا،ہاٹ پیزا ہٹ اور دی پیزا ہٹ اینڈفرائیڈچکن کو کھانے پینے کی اشیاء پر نامناسب لیبلنگ،اشیاء پر تاریخ تنسیخ نہ ہونے ،حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات،صفائی کے ناقص انتظامات اور گندے بدبودارکھلے کوڑا دانوں کی وجہ سے بالترتیب دس اور بارہ بارہ ہزار روپے جرمانہ کیا۔ستیانہ روڈ پر آئیڈیل سویٹس اینڈ بیکر،چنک اینڈ چیزز او رشہزاد ریسٹورنٹ کو ریسٹورنٹ کو پانی کے فلٹر میں پھپھوندی کی موجودگی ، بچا کھچا کھانا کچن میں موجود ہونے،نامناسب لیبلنگ،تاریخ تنسیخ نہ ہونے اور فالتو سامان کی موجودگی پر35 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔گوجرانوالہ کی ٹیم نے چن دا قلعہ میں سیالکوٹ سویٹس،پاک سویٹس اورمہر حسن ہوٹلکو مکھیوں کی موجودگی ،زائدالمعیاداشیاء خوردونوش،حشرات کی موجودگی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر جرمانہ عائدکرنے ہوئے سیل کر دیا گیا جبکہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں چائنہ بیکرزکو صفائی کے مخدوش حالت پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 15 نومبر 2016 کی مزید خبریں
-
بھارتی فوج کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی
-
بھارتی جارحیت کا بھرپور انداز میں جواب دیا جائے،آرمی چیف
-
بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے سات جوانوں کی شہادت پر بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی
-
ترک سفیر نے تحریک انصاف کومشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کا مشورہ دیدیا
-
ترک سفیر عمران خان اور پی ٹی آئی کے موقف کو سمجھتے ہیں،شاہ محمود قریشی
-
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات
-
پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کا اجلاس ،سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی آج سماعت کی منصوبہ بندی کی گی
-
وفاق افغان مہاجرین بارے جلدفیصلہ کرے ،غیر رجسٹرڈ مہاجرین کی وجہ سے سیکورٹی کے مسائل پیدا ہوتے ہیں ،پرویز خٹک
-
تحریک انصاف نے شریف خاندان کے خلا ف مزید شواہد جمع کرنے کے لئے پارٹی کی لندن قیادت کو متحرک کر دیا
-
ایم کیو ایم پاکستان اور پرویز مشرف کے ایک ہونے کے امکانات روشن
-
سعودی وزارت حج نے دنیا بھر سے سب سے زیادہ حج و عمرہ کرنے آنے والوں کے اعدادوشمار جاری کردیئے
-
چینی کمپنی اور حکومت پاکستان کے درمیان معاہدے کا امکان
-
میانمارفوج کی وحشیانہ کارروائی میں 30 روہنگیا مسلمان جاں بحق
-
مصر : ڈھائی ہزار سال پرانی ممی دریافت
-
روس کا لڑاکا طیارہ شام کے قریب بحیرہ روم میں گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ
-
سعودی عرب، کمپنی کے منیجر کو ملازم کو زبردستی شیوکیلئے مجبور کرنے پر ایک سال قید اور نو سو کوڑو کی سزا
-
عراق، سیکورٹی فورسز کی فائرنگ اور دھماکہ، 6حملہ آورں سمیت بارہ افراد ہلاک، متعدد زخمی
-
نیٹو اتحاد میں امریکی ذمے داریاں، اسٹولٹن برگ کی واشنگٹن کو تنبیہ
-
روس میں دس مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لینے کا دعوٰی
-
پولینڈ کے سابق صدر کی قبر کشائی
-
بلغاریہ میں صدارتی الیکشن: حکومتی امیدوار کی ناکامی کے بعد وزیر اعظم مستعفی
-
جرمنی کے اگلے صدر کا انتخاب: ابھی تک کوئی متفقہ نام سامنے نہیں آیا
-
ہم خود ہی ٹرمپ سے رابطہ کریں گے، موگیرینی
-
پاک بھارت کشیدہ تعلقات سے جنگ نہیں چھڑے گی‘ عبدالقادر بلوچ
-
ہمارے پاس پن بجلی پیداوار کے وسیع ذخائر ہیں کیونکہ ہمارے ہاں سطحی پانی کی بہتات ہے،پرویز خٹک
-
گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی حلف اٹھانے کے بعد ہسپتال سے باہر نہ آسکے، طبیعت اب بھی ناساز
-
حکومت پر کرپشن کا ایک بھی الزام نہیں لگایا جا سکا، عابد شیر علی
-
فوڈ اتھارٹی کے لاہور،گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں چھاپے5 ہوٹل اور بیکریاں سیل
-
2018ء میں وطن واپسی ،کراچی سے انتخاب لڑونگا،،مشرف
-
جہانگیر بدر کی نماز جنازہ میں3بڑے رہنما لٹ گئے
-
لاہور ،موٹرسائیکلوں کی پرکشش نمبروں کی نیلامی ،شہریوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا
-
لاہور ہائیکورٹ ، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.