”میں کوں ہونہار بالاں دے والدین کوں مل تے وڈی خوشی تھئی اے“
وزیراعلیٰ کی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پیف سکالرز کے والدین سے سرائیکی میں گفتگو وزیراعلیٰ نے کم وسیلہ ہونہار پیف سکالرز کو ان کی محنت پر گلے لگایااورپیار کیا
ہفتہ 3 دسمبر 2016 11:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز بہاولپور کا دورہ کیااور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بغدادالجدید کیمپس میں پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کی تقریب سے کلیدی اورجذباتی خطاب کیا۔ انہوں نے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے آغاز کے حوالے سے پس منظر بیان کیااوربتایا کہ اس عظیم کارخیر کا خیال انہیں جدہ میں غریب الوطنی کے دوران ایک سعودی ڈرائیورکی اپنے بچوں کو سعودی حکومت کی مکمل مالی معاونت سے تعلیم دلوانے پر آیا۔
برطانیہ میں ایک ہےئر ڈریسر کی بچی کی کیمرج یونیورسٹی میں میرٹ پر وظیفہ حاصل کر نے کی داستان نے ان کے اس عزم کو مزیدتقویت دی۔وزیراعلیٰ نے تقریب کے دوران پیف سکالر شپ حاصل کرنیوالے نذیر احمدکے بیلداروالد محمد رمضان کو گلے لگایا اوران سے سرائیکی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد رمضان”کوں مل تے میکوں وڈی خوشی تھئی اے“۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ نے اسلامیہ یونیورسٹی جس کے 2ہزار طلبہ کو پیف سکالرشپ پروگرام کے ذریعہ 26کروڑ روپے کے وظائف دیئے جا چکے ہیں کے ایک طالبعلم نذیر احمد اور اسکے والد کی کامیابی کی داستان سننے کے بعدکہا کہ پیف سکالر شپ نے نہ صرف نذیر احمد ،محمد اعجاز ،آصفہ کنول اورنائلہ انوش جیسے طلباوطالبات کوسکالر شپ بلکہ ان جیسے لاکھوں طلبہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے پیف سکالر شپ کے ذریعہ الیکٹریکل انجینئر بننے والی نائلہ انوش کے ملک سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے کو دور کرنے کے عزم کو سراہا۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اپنی نشست سے اٹھ کرپیف سکالرز کو خوش آمدید کہا۔ وہ محمد اعجاز، ڈاکٹر عثمان، نذیر احمداوردیگرپیف سکالرز سے گلے ملے جبکہ انہوں نے پیف سکالر آصفہ کنول اور ان کی بیوہ والدہ کے سر پر دست شفقت رکھا اور وہ کافی دیرتک ان کیساتھ محو گفتگو رہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 3 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
مظفرگڑھ ،پیپلزپارٹی کی خاتون رہنماکے گھرسے ڈاکولاکھوں مالیت کی زیورات اورنقدی لے اڑے
-
محکمہ موسمیات نے ملک میں پانی کی قلت کاخدشہ ظاہرکردیا
-
عمران خان کو شیروانی پہننے اور کرسی پر بیٹھنے کی جلدی ہے لیکن شاید وہ بھول گئے اقتدار کے لئے جیلیں اورجلاوطنی کا ٹنی پڑتی ہیں،حمزہ شہباز
-
پانامہ لیکس کیس جتنا بھی طویل ہو فیصلہ ہوگا ، حکمران ہاریں گے ، شیخ رشید
-
کراچی،شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی جنوری 2017کے اختتام تک کے الیکٹرک کا انتظام سنبھال لے گی
-
”میں کوں ہونہار بالاں دے والدین کوں مل تے وڈی خوشی تھئی اے“
-
کراچی،رینجرز کی کارروائیاں، القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی کے تین دہشت گردوں سمیت 19 جرائم پیشہ افراد گرفتار
-
پی آئی اے کی پریمیئر سروس سفید ہاتھی بن گئی
-
سلمان خان گھر کے باہر لوگوں کی کس حرکت سے پریشان؟
-
ازبک صدر کے بیٹے نے اپنی ماں کے انتقال کی خبرو ں کو رد کردیا
-
اوباما نے دور اقتدارکا آخری کرسمس ٹری روشن کردیا
-
دسمبر میں دنیا کا خاتمہ نہیں ہورہا، ناسا
-
شام اور عراق میں مارچ سے اکتوبر تک امریکی فضائی حملوں میں 54عام شہری ہلاک ہوئے ہیں/پینٹاگون
-
کانگریس کے ذریعے فارک باغی گروپ کے ساتھ نظرثانی شدہ امن معاہدہ منظور
-
آرٹیلری گنوں کی خریداری،بھارت نے امریکہ کے ساتھ750ملین ڈالرز کے معاہدے پر دستخط کر دیئے
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا ریٹائرڈ میرین جنرل جیمز مائیس کو سیکرٹری دفاع کے عہد ے کیلئے منتخب کرنے کا اعلان
-
آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ ،جوانوں کے ساتھ دن گزارا
-
تخت رائیونڈ والوں آپ سن رہے ہو گو نثار گو کا نعرہ کہیں اور سے نہیں تخت لاہور تخت لاہور سے اٹھ رہا ہے، آپ ناکام ہوچکے ہو، بلاول بھٹو زرداری
-
نیوزگیٹ کی تحقیقاتی ٹیم نے کام مکمل کرلیا،رپورٹ آئندہ ہفتے وزیرداخلہ کوپیش کی جائیگی
-
پانامہ لیکس پر عدالت سے انصاف کی اُمید لگائے بیٹھے ہیں، یہ ملک کے مستقبل اور تقدیر کا مسئلہ ہے ،عمران خان
-
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے چینی سفیر کی ملاقات
-
ترجمان وائٹ ہاوٴس کا ٹرمپ ، نوازشریف ٹیلی فونک گفتگوپرمحتاط ردعمل کااظہار
-
یو اے ای پاکستان میں صحت ،تعلیم اوردیگرمنصوبوں پرکام کررہاہے ،منصوبوں کی مالیت400ملین ڈالرہے، سفیرعیسیٰ عبداللہ
-
بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لانبا کی آنکھ 2ہفتے بعد خواب غفلت سے بیدار
-
آئندہ حکومت بنا کر 90 روز کرپشن ختم کریں گے ،خورشید شاہ کا اعلان
-
قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس
-
سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی بلٹ پروف گاڑی کا معاملہ، عدالت نے 8دسمبر کو بلٹ پروف گاڑی پیش کرنے کا حکم دیدیا
-
ٹیکسٹائل شعبے کی حالت بے حد خراب ہے ،سینٹ قائمہ کمیٹی ٹیکسٹائل میں انکشاف
-
شراب برآمدگی کیس ، صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کی ضمانت میں چھ روز کی توسیع
-
مولانا عبد العزیز سے دوبارہ تفتیش درخواست کیس،عدالت نے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا
-
سپریم کورٹ :محبوبہ کے شوہر کو قتل کرنیوالا ملزم گیارہ سال بعد بری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.