آزاد کشمیر حکومت کے این ایف سی فنڈز میں اضافے کے مطالبے کی حمایت کریں گے،پرویز خٹک کی یقین دھانی
بدھ 14 دسمبر 2016 11:35
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2016ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے یقین دلایا ہے کہ وہ آزاد کشمیر حکومت کے این ایف سی فنڈز میں اضافے کے مطالبے کی حمایت کریں گے۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر حکومت کی این ایف سی میں باقاعدہ ممبر شپ نہیں ہے۔ لیکن وہ این ایف سی ایوارڈ میں سے 2.7فیصد فنڈز وصول کرتی ہے۔ اس بات کی یقین دہانی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر سے بات چیت کرتے ہوئے کرائی جنہوں نے پختونخوا ہاوٴس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماوٴں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہء خیال کیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ مناسب فورم پر آزاد کشمیر حکومت کے مطالبے کی حمایت کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ این ایف سی میں خیبر پختونخوا کا حصہ بڑھانے کے لئے بھی حکومت اپنا کیس تیار کررہی ہے جسے آئندہ این ایف سی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔(جاری ہے)
فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ہم اس اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔
موجودہ سسٹم کو فاٹا تک توسیع دی جائے، کسی نئے تجربے کی ضرورت نہیں ۔نئے تجربے کی کامیابی کے امکانات بھی معدوم ہیں کیونکہ فاٹا کے عوام موجودہ پاکستانی قوانین سے مانوس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے موجودہ بلدیاتی نظام کو بھی فاٹا تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ ہزارہ دویژن میں زلزلے کی تباہ کاریوں ، وہاں انفراسٹر کچر کی بحالی و تعمیر نو کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکولوں اور دیگر سماجی خدمات کے اداروں کو زلزلے سے شدید نقصان پہنچا ۔ وفاقی حکومت بحالی و تعمیر نو کے لئے امداد فراہم نہیں کی۔ صوبے نے اپنے وسائل سے 2500تباہ حال سکولوں میں سے 600سکول از سر نو تعمیر کرائے۔ وفاقی حکومت زلزلے سے تباہ حال انفراسٹر کچر کی بحالی کے وعدے کو ایفاء نہیں کیا۔ وزیر اعلیٰ نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا کہ صوبے میں ریکارڈ قانون سازی کی گئی ۔ سسٹم کو تبدیل کرنے کے لئے عوام دوست اصلاحات کی گئیں۔ فرسودہ نظام اور سٹیٹس کو کے حامی روڑے اٹکانے اور پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔ ہمیں ان باتوں کی پرواہ نہیں ۔ ہم نے سیاسی مداخلت کو ختم کیا سسٹم کو عوام دوست بنایا اور عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ ماضی کی خراب طرز حکمرانی نے غلط روایات کو جنم دیا اور کرپٹ عناصر کی دکانداری بند ہونے کے بعد اب وہ موجودہ حکومت کے خلاف انگلیاں اٹھا رہے ہیں ۔ اب ان کے لئے کوئی گنجائش نہیں۔ عوام کھرے اور کھوٹے میں تمیز کرنا جانتے ہیں۔ مقامی حکومتوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اختیارات کی صحیح معنوں مین نچلی سطح تک منتقلی دوسروں کے لئے ایک مثال ہے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے 115ارب روپے میں سے 35ارب روپے مقامی حکومتوں کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ جس سے نچلی سطح پر عوامی امنگوں اور خواہشات کے مطابق ترقی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔صوبائی حکومت 40 ارب روپے کی لاگت سے سوات موٹر وے تعمیر کر رہی ہے اور یہ موٹروے صوبہ اپنے وسائل سے تعمیر کر رہا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ریپڈ بس ٹرانزٹ منصوبے کے اجراء کے لئے تیاری مکمل کر لی ہے۔ اس سے پشاور میں ٹریفک کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہو جائے گا۔ تاہم عدالتوں میں مقدمہ بازی کے سبب بعض اصلاحات اور منصوبے تاخیر کا شکار ہو جاتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت ان کے اصلاحاتی ایجنڈے ، گڈ گورننس اور مقامی حکومتوں کے نظام کو آزاد کشمیر میں متعارف کرائے کیونکہ ہمارے اصلاحاتی ایجنڈے کے نتائج کافی حوصلہ افزاء ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر کی آزادی کی تحریک میں وزیر اعلیٰ کے خاندان اور خیبر پختونخوا کے غیور پٹھانوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت سے آزادی کی جدوجہد میں ان کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کشمیر کو خیبر پختونخوا سے ملانے والے چار پلوں بشمول کوہالہ پر خیبر پختونخوا کے سائڈ پر فورس کی تعیناتی ، آزاد کشمیر خیبر پختونخوا کو بذریعہ پنجاب ملانے والی رابطہ سڑکوں کی پختگی کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ سیاست سے بالا تر ہو کر آزاد کشمیر کے عوام کے لئے جو کچھ خدمت ہو سکتی ہے خیبر پختونخوا حکومت اس سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 14 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کی تینوں مسلح سربراہان اور عسکری حکام سے ملاقاتیں
-
سندھ اپیکس کمیٹی ، سی پیک سیکورٹی کے لئے فورس کی تشکیل اور انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے قیام کی منظوری
-
ہم پی ٹی آئی کی کون سی بات مانیں ؟ کہا گیا کہ کمیشن نہ بنا تولاک ڈاؤن کریں گے ،آج پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کا پھولوں سے استقبال کریں گے ، وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی سے گفتگو
-
سیف سٹی اتھارٹی کے پی پی آئی سی تھری کے فوائد سامنے آنے لگے،کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے پہلا کرائم سین ریکارڈ کر لیا
-
اسلام آباد ،نجی ٹی وی پروگرام میں عمران شریف کا نام سنتے ہی طلباء کے قہقہے
-
کراچی ،قبریں فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار گورکن کے ہوشربا انکشاف
-
خیبرپختونخوااسمبلی میں تحریک انصاف اور ن لیگی اراکین اسمبلی کے مابین نوک جھونک
-
پاکستان ریلویز پر اعتماد کا اظہار
-
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت ریکٹر سکیل پر 4.2ریکارڈ کی گئی
-
بنوں:نامعلوم افراد نے معروف مزار سرائے نیکہ کی قبر کھود کر نعش غائب کر دی
-
سعودی عرب: عبایہ اتارنے پر نوجوان خاتون زیر حراست
-
بھارت: ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونے پر 12 افراد گرفتار
-
سال 2017ء کی پہلی سہ ماہی میں ایک ارب ڈالرز کے یورو بانڈ کی فروخت مکمل کرلیں گے ، نائجیریا
-
افغانستان ، سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں اہم طالبان کمانڈر سمیت سولہ جنگجو اور ایک فوجی ہلاک ،متعدد افراد زخمی
-
وسکونسن ریاست میں دوبارہ گنتی ، ٹرمپ کی ووٹوں میں اضافہ
-
ویتنام کے ایک پولیس اسٹیشن میں دھماکا، تین اہلکار ہلاک
-
انڈونیشیا کے ایک اسکول پر ایک شخص کا چاقو سے حملہ
-
ہریتھک روشن دنیا کے تیسرے خوبصورت ترین مرد قرار
-
بم کی اطلاع: جرمنی جانے والی پرواز کو نیویارک ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا
-
تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کردیا
-
گوادر بندرگاہ اور اقتصادی راہداری کیلئے خصوصی سیکیورٹی فورس تشکیل
-
بھارت جوہری آبدوزوں کی تیاری میں مصروف ہے، تسنیم اسلم
-
نبی آخر الزماں کا امت مسلمہ کو دکھایا راستہ دنیا اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے، نواز شریف
-
ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو سڑکوں پر نکل کر عمل کروائیں گے، بلاول بھٹو زرداری
-
اقتصادی راہداری نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہو گا،سرتاج عزیز
-
پی آئی اے طیاروں کو گراوٴنڈ کرکے بین الاقوامی ادارے سے کلیئرنس حاصل کی جائے،مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان میں بچ جانیوالا واحد ادارہ کرپشن ہے، ڈاکٹر طاہر القادری
-
آزاد کشمیر حکومت کے این ایف سی فنڈز میں اضافے کے مطالبے کی حمایت کریں گے،پرویز خٹک کی یقین دھانی
-
سینیٹ قائمہ کمیٹی مواصلات کا اجلاس،چیف سیکرٹریز بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کی اجلاسوں میں عدم شرکت پر اظہار برہمی
-
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سٹیل ملز اراضی کی تفصیلات طلب کر لیں
-
پرویز مشرف کا امریکہ میں علاج کا پروسیجرکامیابی سے مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.