آصف زرداری کی آمد کے ساتھ ہی واپسی کے پروگرام کا بھی اعلان کردیاگیا

سابق تیس دسمبر کو دبئی واپس چلے جائیں گے

ہفتہ 24 دسمبر 2016 10:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2016ء) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری وطن واپس پہنچ گئے۔تاہم ان کی آمد کے ساتھ ہی ان کی واپسی کے پروگرام کا بھی اعلان کردیاگیاہے۔آصف علی زرداری نے پارٹی کے سرکردہ رہنماوٴں کا اجلاس فوری طورپر بلاول ہاوٴس میں طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اہم ملکی امور پر مشاورت کی جائے گی۔ آصف زرداری کا پاکستان میں قیام ایک ہفتے کا ہوگا۔ وہ 27 دسمبر کو بینظیربھٹو کی برسی کی تقریب میں خطاب کریں گے۔28 دسمبر کوآصف زرداری نوابشاہ جائیں گے۔29 دسمبر کا دن آصف زرداری کراچی میں گزاریں گے۔تیس دسمبر کوآصف زرداری دبئی واپس چلے جائیں گے۔ لاھہ