معروف ادیب،صحافی اورکالم نگارانورقدوائی انتقال کرگئے

صدر،وزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب اوردیگرسیاسی رہنماوٴں کا اظہار تعزیت

ہفتہ 24 دسمبر 2016 10:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2016ء)معروف ادیب،صحافی اورکالم نگارانورقدوائی انتقال کرگئے ،صدر،وزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب اوردیگرسیاسی رہنماوٴں نے تعزیت کااظہارکیا،معروف صحافی انورقدوائی جمعہ کے روزلاہورمیں انتقال کرگئے ۔

(جاری ہے)

انورقدوائی نصف صدی سے زائدعرصہ صحافت سے وابستہ رہے ،ان کے انتقال پروزیراعظم محمدنوازشریف ،صدرممنون حسین ،گورنرپنجاب رفیق رجوانہ ،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ،وفاقی اورصوبائی وزراء ،سابق صدرآصف علی زرداری اوردیگرسیاسی رہنماوٴں نے پسماندگان سے تعزیت کااظہاراوران کی صحافتی خدمات کوسراہا