طیارہ حادثے میں اہلخانہ کو کھونیوالی حسینہ گل چترال سے براستہ اسلام آباد کراچی منتقل

ہفتہ 24 دسمبر 2016 10:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2016ء)طیارہ حادثے میں فیملی کے 6 افراد کو کھونے والی حسینہ گل کو چترال سے براستہ اسلام آباد کراچی منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

حویلیاں اے ٹی آر طیارہ حادثے میں فیملی کے 6 افراد کو کھونے والی 14 سالہ حسینہ گل کو علاج کے لیے پی آئی اے کی خصوصی ٹیم کے ہمراہ کراچی منتقل کر دیا گیا۔ پی آئی اے نے حسینہ گل کو اے ٹی آر طیارے کی ذریعے اسلام آباد منتقل کیا گیا جہاں سے اسے پی آئی اے کی دوسری فلائیٹ کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا۔ پی آئی اے کی خصوصی ٹیم کراچی میں حسینہ گل کے ساتھ رہے گی اور اس کے علاج معالجے کی دیکھ بھال کرے گی۔