تحریک انصاف کی مرکزی انضباطی کمیٹی کا اجلاس

پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

بدھ 28 دسمبر 2016 09:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2016ء) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر پارٹی کی مرکزی انضباطی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں جنرل ریٹائرڈ افتخار حسین ، ارشدداد ، بریگیڈئر (ر) ٹیپو سلطان اورنعیم الحق نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی تحقیقات کے حوالے سے مختلف امور پر غورکیا گیااور چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایات کی روشنی میں پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے پنجاب بھر سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے واقعات تحریری طور پر مرکز کو ارسال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انضباطی کمیٹی اس بات کی مجاز ہے کہ فریقین کو طلب کرے اور شواہد کا مکمل جائزہ لے۔شرکاء نے متفقہ فیصلہ کیا کہ پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :