مسلم لیگ (ن) میں ’’خاندان پالو‘‘ سکیم چل رہی ہے

یہ (ن) لیگ کا آخری الیکشن تھا ،ملکی سیاست کے منظر نامے پر ایک نئی پارٹی آنے والی ہے،یہ سب ایک جیسے ہیں اب کوئی نیا راستہ نکالنا ہو گا، احسن اقبال جھوٹے ہیں ن لیگ کے پاس معاشی ٹیم بھی نہیں،ہمسایہ ممالک میں بھی اتنی زیادہ مہنگائی نہیں جتنی یہاں ہے، دانیال عزیز

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:00

مسلم لیگ (ن) میں ’’خاندان پالو‘‘ سکیم چل رہی ہے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) سینئر سیاست دان دانیال عزیز نے کہا کہ یہ ن لیگ کا آخری الیکشن تھا،ملکی سیاست کے منظر نامے پر ایک نئی پارٹی آنے والی ہے،یہ سب ایک جیسے ہیں اب کوئی نیا راستہ نکالنا ہو گا، احسن اقبال جھوٹے ہیں ن لیگ کے پاس معاشی ٹیم بھی نہیں،ہمسایہ ممالک میں بھی اتنی زیادہ مہنگائی نہیں جتنی یہاں ہے ،(ن) لیگ میں خاندان پالو سکیم چل رہی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سب (ن) لیگ ، پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف ایک جیسے ہیں اب کوئی نیاء راستہ نکالنا ہو گا، ن لیگ کا ووٹ بنک ختم ہو گیا ہے ،ملکی سیاست کے منظر نامے پر ایک نئی پارٹی آنے والی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی ہوتی نہیں کی جاتی ہے سب کے مفاد جڑے ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

مہنگائی بہت زیادہ ہے غریب آدمی پس گیا ہے ۔نواز شریف کے کہنے پر احسن اقبال کے بیٹے کو ضلع کا چئیرمین بنایا ۔

انہوں نے کہا ن لیگ نے میرے ساتھ جو کیا تمام حدیں پار ہو گئیں یہ مسلم لیگ ن کی آخری حکومت ہے یہ ان کے وزرا بھی کہہ رہے ہیں۔ہمسایہ ممالک میں بھی اتنی زیادہ مہنگائی نہیں ہے جتنی یہاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال جھوٹے ہیں ن لیگ کے پاس معاشی ٹیم بھی نہیں ہے ۔ن لیگ والے خود کہتے ہیں حکومت ہمیں زبردستی دی گئی ہے ۔الیکشن میں پہلے نمبر پر تھامجھے گرفتار کر لیا گیا تاکہ الیکشن ہینڈل کیا جائے ۔مجھے پتہ لگ چکا تھا کہ پارٹی میں میرے دن گنے چا چکے ہیں ۔ لیگ میں خاندان پالو سکیم چل رہی ہے ۔