سستا ترین سفر، اووبر نے راولپنڈی اسلام آباد کیلئے اووبر منی سروس لانچ کر دی

پیر 11 ستمبر 2017 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) اووبر نے راولپنڈی اسلام آباد کیلئے اووبر منی سروس لانچ کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیب سروس اووبر نے راولپنڈی اسلام آباد کے رہائشیوں کیلئے ایک نئی اور شاندار سروس متعارف کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے راولپنڈی اسلام آباد کیلئے اووبر منی سروس لانچ کی گئی ہے۔ اس سروس کے تحت مسافر کم سے کم کرائے پر شہر بھر میں سفر کر سکیں گے۔ اس سروس کیلئے خصوصی طور پر سوزوکی مہران گاڑیاں استعمال کی جائیں گی۔ اووبر منی کا کم سے کم کرایہ 75 روپے، جبکہ فی کلومیٹر کرایہ 4 روپے اور فی منٹ کرایہ 2.5 روپے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :