قطری امیر ہمسایہ ممالک سے مذکرات پر آمادہ ہو گیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 16:46

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اکتوبر ء) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ہمسایہ ریاستوں پر زور دیا ہے کہ وہ گزشتہ چار ماہ سے جاری قطر کا ناجائز اقتصادی بائیکاٹ ختم کر دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بدھ کے دن کہا کہ وہ اس تنازعے کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہیں۔ انڈونیشیا کے دورے کے دوران قطری امیر نے صدر جوکو وِدودو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ اس بحران کے باعث تمام خلیجی ممالک کو نقصان ہو رہا ہے۔