روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں میں اضافہ کا امکان ،بنگلہ دیش سے پناہ گزینوں کو قبول کرنے کی اپیل، رپورٹ

میانمار حکومت مسلمان عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد ارسال کئے جانے کی اجازت دے، اقوام متحدہ میانمار کے خلاف تادیبی اقدامات کی ضرورت ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:20

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اکتوبر ء)روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں میں اضافہ کا امکان ہے،بنگلہ دیش سے فوری طور پر پناہ گزینوں کو قبول کرنے کی اپیل ہے، میانمار حکومت مسلمان عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد ارسال کئے جانے کی اجازت دی,میانمار کے خلاف تادیبی اقدامات کی ضرورت ہے۔ فرانس پریس کے مطابق قوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ میانمار میں سیکورٹی اہلکاروں کے تشدد کے نتیجے میں بنگلہ دیش جانے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران مزید دس سے پندرہ ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کی سرحد پہنچے ہیں۔اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق متعلقہ ادارے کے حکام نے بنگلہ دیشی حکام کے ساتھ رابطہ برقرار کر کے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ان پناہ گزینوں کو قبول کر لیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ نے منگل کے روز میانمار حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میانمار حکومت مسلمان عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد ارسال کئے جانے کی اجازت دے۔

سیاسی امور میں اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل جفری فلٹمین نے اپنے دورہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی امداد میں پیدا کی جانے والی رکاوٹوں پر کڑی تنقید کی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی میانماری فوج کے ہاتھوں سیکڑوں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی تصدیق کرتے ہوئے میانمار کے خلاف تادیبی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں یہی صورت حال روہنگیا مسلمانوں کے اتنے بڑے پیمانے پر دربدر ہونے کا باعث بنی ہے۔

متعلقہ عنوان :