افغانستان ، پکتیا میں خودکش اور پولیس ٹریننگ سینٹر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 71 ہوگئی

بدھ 18 اکتوبر 2017 16:46

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اکتوبر ء)طالبان کے افغان صوبے پکتیااور غزنی میں حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 71 ہوگئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز افغان صوبے پکتیا میں خودکش حملے اور پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 41 ہوگئی جب کہ 150 کے قریب زخمی ہیں۔طالبان کی جانب سے دوسرا حملہ صوبہ غزنی میں کیا گیا جہاں کار دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوئے۔پکتیا کے گورنر ہدایت اللہ حامدی کے مطابق طالبان نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے لئے سیکیورٹی فورسز سے ٹرک چھینا جسے کارروائی میں استعمال کیا گیا جب کہ حملے میں پولیس چیف بریگیڈئیر جنرل توریالی ابدیانی بھی ہلاک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :