پاک افغان جھڑپیں،کرم ایجنسی کی مساجد میں اعلانات شروع

قبائلی لوگ پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگاتے اسلحہ تھامے پاک افغان بارڈر پر پہنچنا شروع ہو گئے

پیر 16 اپریل 2018 21:15

پارہ چنار(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 16 اپریل 2018ء):پاک افغان جھڑپوں کے بعد کرم ایجنسی کی مساجد میں اعلانات شروع ہو گئے۔ قبائلی لوگ پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگاتے اسلحہ تھامے پاک افغان بارڈر پر پہنچنا شروع ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق قبائلی عوام کی حب الوطنی اپنی مثال آپ ہے۔جب بھی پاکستان پر مشکل وقت پڑا ہے قبائلی عوام نے صف اول میں کھڑے ہو کر اپنی پاک مٹی کا دفاع کیا ہے۔

اس کی تازہ ترین مثال کرم ایجنسی میں دیکھنے کو ملی۔

(جاری ہے)

پاک افغان بارڈر پر جھڑپوں کی اطلاع ملتے ہی کرم ایجنسی کی مساجد میں اعلانات شروع ہو گئے۔جس میں نوجوانوں کو وطن کے دفاع کی ترغیب دلائی گئی تو ہزاروں غیور قبائلی پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگاتے اسلحہ تھامے پاک افغان بارڈر پر پہنچنا شروع ہو گئے۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان کا جھنڈا تھام رکھا تھا جبکہ انکا جوش و خروش بھی دیدنی تھا۔یاد رہے کہ پاک افغان جھڑپوں کے بعد پاکستان ائیر فورس کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔قبائلی عوام کی حب الوطنی سے بھر پور ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کریں۔

متعلقہ عنوان :