امریکا کی چالیں ناکام بنانے کیلئے روسی صدر نے عرب ممالک کو بہت بڑی پیش کش کردی

پیر 16 اپریل 2018 11:00

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 16 اپریل 2018ء)روسی صدر پوٹین نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک علاقائی امن و امان کو یقینی بنانے کی خاطر عرب لیگ کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدرپیوٹن نے 29 ویں عرب سربراہ کانفرنس کے نام جاری کردہ اپنے پیغام میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ حالات تبدیل ہوں گے۔ شام اور عراق میں داعش کے عناصر کی تباہی سے نئی صورتحال جنم لے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم سیاسی تصفیہ کے عمل اور مذکورہ ممالک میں تنازعات کے بعد ان کی تعمیر نو اور فوری حل طلب انسانی مسائل کے حل کے لئے مل جل کر زبردست جدوجہد کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :