خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

پیر 16 اپریل 2018 12:48

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 16 اپریل 2018ء) سعودی ماہر فلکیات نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان 17 مئی سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے مقامی میڈیا سے بات کرتے کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ اس سال شعبان 30 دن کا ہو سکتا ہے اور چاند کا مطلع بتا رہا ہے کہ شعبان کا مہینہ منگل سے شروع ہو گا ۔ اس حساب سے اگر شعبان 30 دن کا ہوا تو رمضان 17 مئی 2018 سے شروع ہو گا۔ جبکہ دیگر خلیجی ممالک میں بھی اسی تاریخ کو رمضان کے آغاز کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :