قطری وزیراعظم کی دہشت گردی کے مالی معاون النعیمی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کا انکشاف

پیر اپریل 14:23

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء)قطری وزیراعظم کی دہشت گردی کے مالی معاون النعیمی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کا انکشاف ہوا ہے،عرب ٹی وی کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن جاسم آل ثانی نے وائٹ ہاؤس میں 10 اپریل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں یہ کہا تھا کہ دوحہ دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے اگلے ہی روز یعنی 11 اپریل کو قطری وزیراعظم عبداللہ آل ثانی اور دوسرے اعلیٰ حکومتی عہدے داروں نے دہشت گردی کے معروف مالی معاون عبدالرحمان النعیمی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کی تھی۔النعیمی کا نام دہشت گردی کی مالی معاونت کرنے والے افراد کی قطری اور بین الاقوامی سطح پر جاری کردہ فہرستوں میں شامل ہے۔ان کی قطری وزیراعظم اور دوسرے عہدے داروں کے ساتھ ایک تصویر منظرعام پر آئی ہے۔یہ قطری فوٹو گرافر ابراہیم حمد المفتاح نے بنائی تھی اور اس کو ہفتے کے روز انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ پر شرسر کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments