خوف یا مصلحت میاں نوازشریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کئے بغیر ہی چلے گئے

منگل 17 اپریل 2018 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 17 اپریل 2018ء)خوف یا مصلحت میاں نوازشریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کئے بغیر ہی چلے گئے،احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میاں نوازشریف کو جب جانے کی اجازت دی گئی تو باہر میڈیا ان کا انتظار کر رہا تھا کہ میاں نوازشریف کچھ بات کریں گے،کل میاں نوازشریف میڈیا سے بات کئے بغیر چلے گئے،انہوں نے ہاتھ سے ’’چپ‘‘ کا اشارہ دیا اور اپنی گاڑی میں بیٹھ گئے،اکثر ایسا ہوتا تھا کہ میاں نوازشریف پیشی کے بعد باہر آکر میڈیا کے ذریعے جرح کی داستان سنایا کرتے تھے اور لوگوں کو ایک پیغام دیا کرتے تھے،مگر گزشتہ روز خوف یا مصلحت کے تحت انہوں نے بولنے سے گریز کیا اور چلے گئی۔

متعلقہ عنوان :