ترک صدر طیب اردوان نے ترکی میں ڈیڑھ سال قبل ہی عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا

ترک اپوزیشن جماعت کا ملک میں نافذ ایمرجنسی ختم کرنے کا مطالبہ

بدھ اپریل 22:35

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)ترک صدر طیب اردوان نے ترکی میں ڈیڑھ سال قبل ہی عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے صدارتی محل میں اپوزیشن پارٹی ’نیشنل موومنٹ پارٹی‘ کے سربراہ ڈیوٹ باہچلی سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ اپوزیشن رہنماء سے مشاورت کے بعد ترکی میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات مقررہ وقت سے تقریباً ڈیڑھ سال قبل 24 جون کو کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ترک صدر نے کہاکہ عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے ہی کیا جائے گا تاہم انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں کیونکہ اس وقت ملک کو فوری انتخابات کی اشد ضرورت ہے۔دوسری جانب ترکی میں اپوزیشن جماعت نے ملک میں نافذ ایمرجنسی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمرجنسی کی حالت میں انتخابات نہیں ہوسکتے۔

Your Thoughts and Comments