آرمینیا؛نو منتخب وزیر اعظم کیخلاف مظاہرے،70افراد گرفتار

جمعرات اپریل 21:55

یریوان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں ہزاروں افراد نے سابق صدر سیرز سارکیزیئن کے بطور وزیر اعظم انتخاب کیخلاف احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

سیرز کے بغیر آرمینیا‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے مظاہرین نے دارالحکومت کے وسطی حصے میں مارچ کیا جبکہ شہر کے دیگر حصوں میں ریلیاں نکالی گئیں۔عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک دہائی تک ملک کے صدر رہنے والے روس نواز سارکیزیئن کو ملک کا وزیر اعظم منتخب کیا گیا تھا۔ان مظاہروں میں یونیورسٹی طلبہ بھی شریک ہیں۔اس دوران 70 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments