پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان

احتجاج پارلیمانی طریقہ سے کیا جائے، انتشار سے ملکی مسائل حل نہیں ہوں گے، میڈیا سے گفتگو - غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی،بربریت اور نسل کشی نے ورلڈ آرڈر کے دل میں چھرا گھونپا ،انٹرویو

جمعرات 25 اپریل 2024 20:44

پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پارلیمان کو اکھاڑا نہ بنایا جائے ،ماضی میں سیاسی جماعت کی تحریکوں نے ملک اور معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ،احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے لیکن یہ احتجاج پارلیمانی طریقہ سے کیا جائے ،انتشار کی سیاست سے ملکی مسائل حل نہیں ہوں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میں کہا ہم سب کے ساتھ گفت و شنید کر کے ملک کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، آج سینیٹ کے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس ہے، سینیٹ وفاق اور تمام اکائیوں کی علامت ہے، کوشش ہونی چاہئے اس ہائوس کو فعال بنایا جائے، حزب اختلاف ملک میں مزید آگ نا بھڑکائے،مشکل حالات کا حل ڈھونڈا جاتا ہے صرف اپنی بات نہیں کی جاتی،تحریک انصاف بڑے پیمانے پر دھاندلی کا دعوہ کر رہی ہے، ہم نے الیکشن کے دن 50 سا زائد شکایات جمع کی،آپ نے الیکشن ٹرائبیونل میں کتنی درخواستیں داخل کی ہیں آپ بڑے پیمانے پر دھاندلی کا دعوہ کرتے لیکن حلقے صرف بائیس چیلنج کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پارلیمان کو اکھاڑا نا بنایا جائے،عوام کو پیغام نا دیں کہ آپ منتخب ہوکر صرف اپنے اقتدار اور اپنی ذات کی بات کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو حکومت بنانے کی آفر کی تھی، آپ ذمہ داری سے بھی پیچھے ہٹتے ہیں، تحریک انصاف عوام اور ان کے مسائل کو ترجیح دے، ماضی میں پی ٹی آئی کی تحریکوں نے ملک اور معیشت کو نقصان دیا،آپ احتجاج پارلیمانی طریقے سے کریں،پی ٹی آئی پارلیمنٹ اور کمیٹیز میں اپنا کردار ادا کرے،آئیے مل کر پارلیمان کو فعال بنائیں، اس سے انحراف کر کے آپ پیغام دینگے کہ آپ صرف انتشار چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس طرح کی سیاست سے نا آپ کے، نا ہی ملک کے مسائل کا حل نکلے گا،قبل ازیں سینیٹر شیری رحمن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے۔ غزہ میں اسرائیل کی بربریت اور نسل کشی نے ورلڈ آرڈر کے دل میں چھرا گھونپا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں احتجاج کی آگ بھڑک اٹھی ہے جو بڑھتی جا رہی ہے، دنیا بھر میں احتجاج کی آگ پھیلنے کی وجہ اسرائیل کی اندھی حمایت ہے۔

شیری رحمن نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، انصاف کا ترازو ایک طرف جھکا رہے گا تو لوگوں کے دل اب میچ نہیں کر پا رہے۔پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ اسی وجہ سے امریکا کے کیمپسز میں طلبا سراپاً احتجاج بنے ہوئے ہیں، اسرائیل کے امریکا کی سوسائٹی اور کاروبار میں تانے بانے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اسرائیل کی جارحانہ نسل کشی کی جنگ کی مخالفت کرنا یہود مخالفت نہیں ہے۔