عالمی امن مشن کے دوران شہید7پاکستانی اہلکاروں کے لیے اقوام متحدہ میڈل

فرائض کی ادائیگی میں جان کا نذرانہ دینے والے پاکستانی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر

جمعرات 19 اپریل 2018 23:51

راو لپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 19 اپریل 2018ء) عالمی امن مشن کے دوران شہید7پاکستانی اہلکاروں کے لیے اقوام متحدہ میڈل،فرائض کی ادائیگی میں جان کا نذرانہ دینے والے پاکستانی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کیلیے اقوام متحدہ میڈل کی تقریب یواین ہیڈ کوارٹرزنیویارک میں ہوئی،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل تقریب کے مہمان خصوصی تھے،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے جان کی قربانی دینے والے اہلکاروں کوخراج عقیدت پیش کیا،میڈل پانے والوں میں نائیک عطاالرحمان ،شہید نائیک قیصرعباس،سپاہی یاسرعباس ،سپاہی محمد اشتیاق عباسی اورحوالدار ذیشان احمد ،سپاہی حضرت بلال،نائیک عبدالغفور شامل ہیں آئی ایس پی آر کے مطابقاقوام متحدہ کے امن مشن میں اب تک 156پاکستانی جوان شہید ہوئے۔