ندیم افضل چن نے شمولیت اختیار کرتے ہی تحریک انصاف کی قیادت کو مشکل میں ڈال دیا، خود کے اور خاندانی افراد کیلئے ایم این اے کے 7 ٹکٹ مانگ لیے

جمعہ اپریل 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) ندیم افضل چن نے تحریک انصاف کی قیادت سے خود کے اور خاندانی افراد کیلئے ایم این اے کے 7 ٹکٹ مانگ لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سابق رہنما ندیم افضل چن نے شمولیت اختیار کرتے ہی تحریک انصاف کی قیادت کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

(جاری ہے)

 ندیم افضل چن نے تحریک انصاف کی قیادت سے خود کے اور خاندانی افراد کیلئے ایم این اے کے 7 ٹکٹ مانگ لیے ہیں۔

ندیم افضل چن نے ٹکٹس ملنے کی شرط پر ہی تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ اگر تحریک انصاف کی قیادت نے ٹکٹس دینے کی حامی بھر لی تو ندیم افضل چن کے خاندان کے مزید سیاسی افراد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔ ندیم افضل چن اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کی تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان 25 اپریل کو کیا جائے گا۔

Your Thoughts and Comments