نیٹو اتحاد اور روس کے فوجی سربراہان کے درمیان شام کے معاملے پر ملاقات

باکو میں ملاقات میں شام کے علاوہ یورپ میں نیٹو اور روسی فوجی اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا

جمعہ 20 اپریل 2018 18:08

باکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 20 اپریل 2018ء)روسی ملٹری جنرل اسٹاف والیری گیراسیموف اور نیٹو اتحاد کے سپریم کمانڈر کرٹِس سکاپاروٹی آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں شام کے معاملے پر بات چیت کریں گے ۔

(جاری ہے)

روسی نیوز ایجنسی تاس نے یہ بات روسی وزرات دفاع کے حوالے سے بتائی ۔ رپورٹ کے مطابق گیراسیموف اِن مذاکرات سے قبل ہی باکو پہنچ چکے ہیں۔ اس ملاقات میں شام کے علاوہ یورپ میں نیٹو اور روسی فوجی اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :