عدالتی حکم پرڈیرہ کے سیاسی،مذہبی قائدین اور سابق پولیس افسران کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار واپس

جمعہ 20 اپریل 2018 23:54

ڈیرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 20 اپریل 2018ء) اعلی عدالت کے حکم پر ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کے سیاسی،مذہبی قائدین اور سابق پولیس افسران کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار واپس لے لیے گئے ۔

(جاری ہے)

یہ پولیس اہلکار شخصیات کی سیکورٹی پر معمور تھے جسکی وجہ سے مختلف تھانوں میں پولیس کی نفری کی کمی تھی۔ ذرائع کے مطابق سیاسی قائدین، منتخب ممبران اسمبلی،مذہبی شخصیات اور سابق پولیس افسران سے انکی سیکورٹی پر مامور پولیس سیکورٹی گارڈز واپس کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں جن میں سے اکثر پولیس اہلکاروں نے پولیس لائن میں اپنی حاضری کرنی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :