ٹیسلا کاہزار سے زائد ملازمین کی برطرفی کا اعلان

ملازمتوں سے برطرفی کے فیصلے کا اطلاق پیداواری شعبے کے ملازمین پر نہیں ہو گا، سربراہ ایلون مسک

بدھ 13 جون 2018 15:34

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 جون 2018ء)الیکٹرک کاریں بنانے والے اولین ادارے ٹیسلا نی3ہزار سے زائد ملازمین کی برطرفی کا اعلان کردیا، ملازمتوں سے برطرفی کے فیصلے کا اطلاق پیداواری شعبے کے ملازمین پر نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق الیکٹرک کاریں بنانے والے اولین ادارے ٹیسلا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے تین ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کر دے گا۔

یہ تعداد اس امریکی کمپنی کے کارکنوں کی مجموعی تعداد کا قریب دس فیصد بنتی ہے۔ کمپنی کے سربراہ ایلون مسک نے ای میل کے ذریعے کارکنوں کو بتایا کہ ملازمتوں کے خاتمے کے اس فیصلے کا اطلاق ٹیسلا کے پیداواری شعبے کے ملازمین پر نہیں ہو گا۔ ہزاروں کارکنوں کی برطرفی کے فیصلے کا مقصد کمپنی اخراجات میں کمی لانا ہے، تاکہ کاروباری منافع کے اہداف کا حصول آسان ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :