نیب چیئرمین کا نندی پور پاور پراجیکٹ میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم

بدھ 13 جون 2018 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 جون 2018ء)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔7 جون کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں نندی پور پاور پراجیکٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی جس میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نیب کو منصوبیمیں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

بدھ کو نندی پور پاور پراجیکٹ گوجرانوالہ کو آؤٹ سورس کرنے میں مبینہ بدعنوانی کے معاملے پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ چیئرمین نیب نے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کو اس حوالے سے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ پنجاب میں گزشتہ دور حکومت میں تعمیر کیا گیا تھا جس کے ذریعے 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا ،ْ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے منصوبے میں کرپشن کے الزمات عائد کیے گئے تھے۔