پاکستان بیت المال کے ویمن ایمپاورمنٹ سنٹر سٹی ٹو سے 6 ماہ کا کورس مکمل کرنے والی خواتین میں اسناد تقسیم کی گئیں

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:10

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان بیت المال ہری پور کے ویمن ایمپاورمنٹ سنٹر سٹی ٹو سے 6 ماہ کا کورس مکمل کرنے والی خواتین میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس حوالہ سے ٹی ایم اے ہال ہری پور میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی خاتون پولیس آفیسر شہزادی نوشاد گیلانی تھیں۔ اس موقع پر تحصیل ناظم طارق خان، ڈسٹرکٹ کمیشن آن سٹیٹس فار ویمن کی چیئرپرسن ساجدہ حسرت خان، تحریک انصاف ویمن ونگ کی ضلعی صدر روبینہ شاہین، نزہت فاطمہ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

قبل ازیں پاکستان بیت المال کے ضلعی آفیسر نیئر عباس جعفری نے سنٹر کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی جس کے بعد مہمانان گرامی نے کورس مکمل کرنے والی خواتین میں سرٹیفکیٹس اور گفٹ تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے خطاب میں شہزادی نوشاد گیلانی نے کہا کہ مہنگائی و بیروزگاری کے موجودہ دور میں خواتین کو ہنر مند بنا کر اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کے قابل بنانا وقت کی ضرورت ہے، اس حوالہ سے پاکستان بیت المال کے ویمن ایمپاورمنٹ سنٹرز اہم کردار ادا کر رہے ہیں جن کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، خواتین کو بھی چاہئے کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور سلائی، کڑھائی اور کمپیوٹر کے کورسز مکمل کرنے کے بعد اس ہنر سے نہ صرف خود استفادہ کر کے اپنے خاندان کی کفالت کریں بلکہ اپنے علاقہ کی دیگر خواتین کو بھی ہنر مند بنائیں تا کہ خواتین کی زندگیوں میں تبدیلی لائی جا سکے اور معاشرہ سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ ہو اور خواتین مردوں پر انحصار کرنے کے بجائے بااختیار زندگی بسر کرنے کے قابل ہو سکیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

وفاقی اردو یونیورسٹی فنون سائنس اور ٹیکنالوجی میں یوم صحافت کے حوالے سیمینار (پرسوں)ہوگا

وفاقی اردو یونیورسٹی فنون سائنس اور ٹیکنالوجی میں یوم صحافت کے حوالے سیمینار (پرسوں)ہوگا

چیئرمین تعلیمی بورڈ  راولپنڈی کاانٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کاانٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

لاڑکانہ میں میٹرک امتحانات میں نقل تھم نہ سکی، انتظامیہ بری طرح ناکام

لاڑکانہ میں میٹرک امتحانات میں نقل تھم نہ سکی، انتظامیہ بری طرح ناکام

خیبر، میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری، انتظامی افسران کا مختلف علاقوں میں امتحانی ہالوں کا دورہ

خیبر، میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری، انتظامی افسران کا مختلف علاقوں میں امتحانی ہالوں کا دورہ

وائس چیئرمین صدر ٹاؤن کا بولٹن مارکیٹ کا دورہ ،تاجروں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات دیئے

وائس چیئرمین صدر ٹاؤن کا بولٹن مارکیٹ کا دورہ ،تاجروں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات دیئے

ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دو بہترین اساتذہ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے

ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دو بہترین اساتذہ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام محفوظ پاکستان کیلئے حکمت عملی ویبینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام محفوظ پاکستان کیلئے حکمت عملی ویبینار کا انعقاد

کمشنر لاہور نے انٹرمیڈیٹ امتحانات ،انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ماڈل ٹائون و جوہر ٹائون کا دورہ

کمشنر لاہور نے انٹرمیڈیٹ امتحانات ،انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ماڈل ٹائون و جوہر ٹائون کا دورہ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں چائنیز برج مقابلے

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں چائنیز برج مقابلے

پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں’ چائنیز برج مقابلوں کاانعقاد

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں’ چائنیز برج مقابلوں کاانعقاد

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ویبینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ویبینار کا انعقاد