وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کا کینسر ریسرچ سنٹر قائم کرنے کا اعلان

قومی سطح پر کینسر کے خلاف کام کرنے کی ضرورت ہے ،پروفیسر نیا زاحمد اختر

منگل 15 جنوری 2019 20:32

لاہور۔15 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) : وائس چانسلر پروفیسر نیا زاحمد اختر نے پنجاب یونیورسٹی میں کینسر ریسرچ سنٹر قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کرنا اعلیٰ اور تحقیقی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام گروپ آف انٹیلیکچوئیل اینڈ ریسرچ آف پاکستان ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان، پنجاب فوڈ اتھارٹی ، پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ، سرجیکل اونکولوجی سوسائٹی سمیت مختلف فارماسیوٹیکل کمپنیز اور تحقیقی اداروں کے اشتراک سے فارماسیوٹیکل اور بائیوکیمیکل سائنسز ، ریسرچ آن اونکولوجی اور کینسر سائنسز ، فوڈ ۔

ایگریکلچرل سائنسز اورٹیکنالوجی پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنسزاور قومی و بین الاقوامی کمپنیوں کی طرف سے آلات/ٹیکنالوجی اورکمیونٹی ہیلتھ سروسز کی نمائش اور آگاہی واک کی فیصل آڈیٹوریم میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف آرگنائزر ڈاکٹر ذیشان دانش ، ڈاکٹر حامد سعید، ڈین فیکلٹی آف انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر تقی زاہد بٹ، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر تحسین ضمیر، سینئر فیکلٹی ممبران ، فارماسیوٹیکل کمپنیز کے نمائندوں، مینوفیکچررزاور طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے کہا کہ قومی سطح پر کینسر کے خلاف کام کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے پنجاب یونیورسٹی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کینسر جیسی موذی بیماریوں کے علاج کیلئے سستی ادویات کی فراہمی پر مل کر کام کرنا ہوگا اور اسلسلے میں تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کا اکٹھا ہونا اچھا اقدام ہے۔

انہوں نے کینسر سے بچائو کیلئے عوام کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے پاکستان کینسر آگاہی پروگرام شروع کرنے پر ڈاکٹر ذیشان دانش کی کاوشوں کو سراہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذیشان دانش نے کہا کہ کینسر کے 40فیصد مریض بیماری سے نا واقف ہونے کی وجہ سے مر جاتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کانفرنس اور نمائش میں دنیا بھر کے 70ممالک سے مندوبین شرکت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نمائش ایکسپو سنٹر میں جاری رہے گی جس میں 120سٹالز پر 2ارب روپے مالیت کے آلات نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں۔ بعد ازاں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر کی قیادت میں کینسر بارے آگاہی واک نکالی گئی۔فیصل آڈیٹوریم سے انڈر گریجوئیٹ بلاک تک نکالی گئی ریلی میں شرکاء نے کینسر کے خلاف آگاہی فراہم کرنے کیلئے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔فیصل آڈیٹوریم کے باہرمختلف فارماسیوٹیکل کمپنیز کی طرف سے سٹالز لگائے گئے تھے جبکہ بین الاقوامی طلبہ کی طرف سے کلچرل اشیا کی نمائش کی گئی۔ نمائش بروز بد ھ بھی جاری رہے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

گوادر یونیورسٹی کے زیر اہتمام  9 مئی کے  حوالے سےمذمتی سیمینار کا انعقاد

گوادر یونیورسٹی کے زیر اہتمام 9 مئی کے حوالے سےمذمتی سیمینار کا انعقاد

چیئرمین تعلیمی بورڈ اور   کنٹرولر امتحانات  کا  مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

چیئرمین تعلیمی بورڈ اور کنٹرولر امتحانات کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

سندھ زرعی یونیورسٹی  میں اینڈرائڈ ایپلیکیشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

سندھ زرعی یونیورسٹی میں اینڈرائڈ ایپلیکیشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

بیرون ملک تعلیم کے ساتھ ساتھ روزگار حاصل کرنا دلچسپ تجربہ ہے،وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ملتان

بیرون ملک تعلیم کے ساتھ ساتھ روزگار حاصل کرنا دلچسپ تجربہ ہے،وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ملتان

گوادر یونیورسٹی کے زیر اہتمام 9 مئی کے واقعہ پر مذمتی سیمینار کا انعقاد

گوادر یونیورسٹی کے زیر اہتمام 9 مئی کے واقعہ پر مذمتی سیمینار کا انعقاد

نجاب یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی

نجاب یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

ویٹرنری یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتو کی میں مستقبل کے حوا لے سے فلوریکلچرل

ویٹرنری یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتو کی میں مستقبل کے حوا لے سے فلوریکلچرل

پنجاب یونیورسٹی، لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کی

پنجاب یونیورسٹی، لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کی

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

اوپن یونیورسٹی کے بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز کا 68 واں اجلاس

اوپن یونیورسٹی کے بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز کا 68 واں اجلاس

پنجاب یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی

پنجاب یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی