کوھاٹ ، یونین کونسل ڈھوڈہ شریف کے علاقہ مندہ خیل تک تعلیمی ایمرجنسی نہ پہنچ سکی

دوبار صوبائی وزیر اور مشیر رہنے والے ملک امجد آفریدی کے حلقہ میں بچے اور بچیاں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

پیر 4 نومبر 2019 15:57

کوھاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2019ء) یونین کونسل ڈھوڈہ شریف کے علاقہ مندہ خیل تک تعلیمی ایمرجنسی نہ پہنچ سکی دوبار صوبائی وزیر اور مشیر رہنے والے ملک امجد آفریدی کے حلقہ نیابت میں بچے اور بچیاں کھلے آسمان تلے پانی اور بیت الخلاء کی سہولیات سے بغیر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور‘ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل ڈھوڈہ شریف کے علاقہ مندہ خیل میں 1994 میں زنانہ اور مردانہ پرائمری سکولز تو تعمیر کر لیے گئے مگر 25 سال گزرنے کے بعد بھی ان سکولوں کی حالت بہتر نہ ہو سکی دونوں سکولون میں نہ تو بجلی کی سہولیات میسر ہیں اور نہ پینے کے صاف پنی کی اور نہ ہی بچے بچیوں کے لیے بیت الخلاء کی سہولت سکول کے اندر موجود ہے دوسری جانب کلاس رومز کم ہونے اور اضافی کمروں کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے گرمیوں اور سردیوں میں بچے درخت کی چھائوں میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں جبکہ سردیوں اور خصوصاً بارشوں کے دنوں میں ان بچوں کی چھٹی ہوتی ہے علاقہ کی سماجی شخصیات سعید گل‘ ساجد حیات اور شاکر احمد نے بتایا کہ ان مسائل کے حوالے سے کئی بار ایم این اے‘ ایم پی اے کے پاس جا چکے ہیں صوبائی مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش کے سامنے بھی فریاد کر چکے ہیں اور وفاقی وزیر سیفران شہریار آفریدی بھی وعدے کر چکے ہیں مگر افسوس کہ آج تک کوئی عملی کام نہ ہو سکا واضح رہے موجودہ حلقہ ملک امجد آفریدی کا ہے جو مسلسل تین بار ایم پی اے منتخب ہو چکے ہیں اور سابقہ ادوار میں صوبائی مشیر اور وزیر بھی رہ چکے ہیں جنہیں علاقے میں سیر سید احمد خان کے نام سے پکارا جاتا ہے مگر افسوس حلقہ 80 کے اس سرسید کی نگاہیں 12 سالوں میں گرلز پرائمری سکولز زنانہ اور مردانہ مندہ خیل پر نہ پڑ سکیں جہاں زیور تعلیم حاصل کرنے والے بچے تمام سہولیات سے محروم ہیں دوسری جانب محکمہ تعلیم کے افسران کی بھی یہ نالائقی ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے سکولوں میں اربوں روپے کی بنیادی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں مگر ضرورت کے مطابق ان سکولوں سے سوتیلی ماں کا سلوک کیا گیا جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

گوادر یونیورسٹی کے زیر اہتمام  9 مئی کے  حوالے سےمذمتی سیمینار کا انعقاد

گوادر یونیورسٹی کے زیر اہتمام 9 مئی کے حوالے سےمذمتی سیمینار کا انعقاد

چیئرمین تعلیمی بورڈ اور   کنٹرولر امتحانات  کا  مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

چیئرمین تعلیمی بورڈ اور کنٹرولر امتحانات کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

سندھ زرعی یونیورسٹی  میں اینڈرائڈ ایپلیکیشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

سندھ زرعی یونیورسٹی میں اینڈرائڈ ایپلیکیشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

بیرون ملک تعلیم کے ساتھ ساتھ روزگار حاصل کرنا دلچسپ تجربہ ہے،وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ملتان

بیرون ملک تعلیم کے ساتھ ساتھ روزگار حاصل کرنا دلچسپ تجربہ ہے،وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ملتان

گوادر یونیورسٹی کے زیر اہتمام 9 مئی کے واقعہ پر مذمتی سیمینار کا انعقاد

گوادر یونیورسٹی کے زیر اہتمام 9 مئی کے واقعہ پر مذمتی سیمینار کا انعقاد

نجاب یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی

نجاب یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

ویٹرنری یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتو کی میں مستقبل کے حوا لے سے فلوریکلچرل

ویٹرنری یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتو کی میں مستقبل کے حوا لے سے فلوریکلچرل

پنجاب یونیورسٹی، لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کی

پنجاب یونیورسٹی، لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کی

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

اوپن یونیورسٹی کے بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز کا 68 واں اجلاس

اوپن یونیورسٹی کے بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز کا 68 واں اجلاس

پنجاب یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی

پنجاب یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی