نیشنل اکیڈیمی فار ہائیر ایجوکیشن نے انٹیرم پلیسمنٹ آف فریش پی ایچ ڈیز پروگرام کے امیدواران کیلئے چار ہفتوں پر مشتمل آئی پی ایف پی آن لائن بوٹ کیمپ 2020ء کا انتظام مکمل کر لیا

ہفتہ 18 اپریل 2020 00:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2020ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی قائم کردہ نیشنل اکیڈیمی فار ہائیر ایجوکیشن نے انٹیرم پلیسمنٹ آف فریش پی ایچ ڈیز پروگرام (آئی پی ایف پی) کے دوسرے مرحلہ کے امیدواران کیلئے چار ہفتوں پر مشتمل آئی پی ایف پی آن لائن بوٹ کیمپ 2020ء کا انتظام کر لیا ہے ۔ بوٹ کیمپ کے پہلے گروہ کیلئے پروگرام کا آغازماہِ رواں کے آخر میں 27 اپریل سے ہو گا۔

ایچ ای سی ذرائع کے مطابق بوٹ کیمپ کا مقصد تین جہتوں یعنی تدریس اور تحصیل ِ علم، تحقیق اور پیشہ وارانہ مشق میںضروری علم، ہنر اور طرز ہائے عمل کی منتقلی کے عمل کو تیز تر بنانا ہے۔ اس سلسلہ میں نیشنل اکیڈمی فار ہائیر ایجوکیشن نے آئی پی ایف پی آن لائن بوٹ کیمپ 2020ء کے پہلے گروہ کے ساتھ مائیکرو سافٹ ٹیمز سافٹ ویئر کے ذریعے اجلاس کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

اس آن لائن اجلاس میں پہلے گروہ کے 24 شرکاء نے شمولیت کی۔ نیشنل اکیڈیمی فار ہائیر ایجوکیشن کی ریکٹر ڈاکٹر شاہین سردار علی نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور بوٹ کیمپ کے مقاصد پر مختصراً روشنی ڈالی۔ پروگرام سے متعلق تمام ضروری تکنیکی معلومات شرکاء کو فراہم کی گئیں جس پر شرکاء کی جانب سے مثبت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے اس حوالہ سے ایچ ای سی اور نیشنل اکیڈمی فار ہائیر ایجوکیشن کی کاوشوں کو سراہا۔

آئی پی ایف پی آن لائن بوٹ کیمپ 2020ء سے شرکاء کو تحصیل علم و ہنر کے بین الاقوامی معیار پر مبنی مربوط ورچوئل تجربہ فراہم ہو گا جس سے شرکاء جو کہ پہلے سے ہی پی ایچ ڈی ڈگری کے حامل ہیں، کو 21ویں صدی کی ضروریات سے ہم آہنگ صلاحیتیں حاصل ہوں گی اور وہ اضافی علم کے ساتھ تدریس کے پیشہ سے منسلک ہو سکیں گے۔ سیکھنے کے اس عمل کی قیادت امریکہ، کینیڈا، برطانیہ اور پاکستان کے ماہرین کریں گے۔ اولین گروہ کیلئے چار ہفتوں پر مشتمل جامع پروگرام کے آغاز سے قبل ایک اور تعارفی اجلاس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

جامعہ زرعیہ فیصل آباد  تربیت یافتہ افرادی قوت، تحقیق اور آؤٹ ریچ پروگراموں کی صورت میں قوم کی خدمت کے ..

جامعہ زرعیہ فیصل آباد تربیت یافتہ افرادی قوت، تحقیق اور آؤٹ ریچ پروگراموں کی صورت میں قوم کی خدمت کے ..

سندھ یونیورسٹی فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر سے طالبہ اغواء

سندھ یونیورسٹی فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر سے طالبہ اغواء

جی سی یونیورسٹی لاہور کے ملازمین میں عمرہ پیکیجز کی تقسیم

جی سی یونیورسٹی لاہور کے ملازمین میں عمرہ پیکیجز کی تقسیم

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی رول نمبر سلپ جاری ،امتحان کا آغاز 7 مئی سے ہوگا

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی رول نمبر سلپ جاری ،امتحان کا آغاز 7 مئی سے ہوگا

قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کا 14 واں کانووکیشن کا انعقاد

قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کا 14 واں کانووکیشن کا انعقاد

انڈسٹری اور اکیڈیمیا کے درمیان روابط کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے‘ ڈاکٹر خالد محمود

انڈسٹری اور اکیڈیمیا کے درمیان روابط کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے‘ ڈاکٹر خالد محمود

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی ..

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی ..

اروڑ یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

اروڑ یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

اروڑ یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

اروڑ یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز این آئی سی وی ڈی کے مابین ہیلتھ پروفیشنلز ایجوکیشن کے لیے ایم او یو پر ..

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز این آئی سی وی ڈی کے مابین ہیلتھ پروفیشنلز ایجوکیشن کے لیے ایم او یو پر ..

سندھ زرعی یونیورسٹی اور ایف اے او کے درمیان  زرعی انوویشن سسٹمزکی قابلیتوں کو فروغ دینے پر اتفاق

سندھ زرعی یونیورسٹی اور ایف اے او کے درمیان زرعی انوویشن سسٹمزکی قابلیتوں کو فروغ دینے پر اتفاق

اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی

اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی