جامعہ زرعیہ فیصل آباد تربیت یافتہ افرادی قوت، تحقیق اور آؤٹ ریچ پروگراموں کی صورت میں قوم کی خدمت کے لئے پرعزم ہے،وائس چانسلر

پیر 29 اپریل 2024 13:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کہا کہ سکاؤٹس انسانیت کی خدمت اور معاشرے میں بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرتی و سماجی مسائل کے حل کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے ایگری سکاؤٹس گروپ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے 51ویں سالانہ تقریب اور ایلومنائی میٹ میں بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کہا کہ یونیورسٹی تربیت یافتہ افرادی قوت، تحقیق اور آؤٹ ریچ پروگراموں کی صورت میں قوم کی خدمت کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سکاؤٹس ہمیشہ قدرتی آفات کے وقت قوم کے ساتھ کھڑے رہے اور چیلنجز سے نمٹنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کے سکاؤٹس نوجوان نسل کی اخلاقی تربیت اور ان کی خداداد صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے بھی وقتاً فوقتاً سیمینار و دیگر پروگرام ترتیب دیتے رہتے ہیں۔ پرنسپل افسر تعلقات عامہ ڈاکٹر محمد جلال عارف نے سکاؤٹس کی معاشرے کے لئے بہتری کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سکائوٹس آنے والے سالوں میں بھی اسی انسانی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

صدر سکاؤٹس گروپ ڈاکٹر عرفان افضل نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سکاؤٹس صوبے میں 51 سالوں سے کام کرنے والے بہترین سکاؤٹس ہیں۔ انہوں نے معاشرے کی بہتری کے لئے ہر ممکن کوششوں کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب میں نمائش، کیمپ فائر، سالانہ رپورٹ و دیگر پروگرام ترتیب دیئے گئے جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر گریجوایٹ سٹڈیز ڈاکٹر خالد بشیر، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر ڈاکٹر ندیم عباس،سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر شوکت علی و دیگر بھی موجود تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں زیرو پریڈ لازمی کردیاگیا

سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں زیرو پریڈ لازمی کردیاگیا

انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، ..

انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، ..

ایجو کیشن بورڈ فیصل آباد کے 4 ا سسٹنٹس کو سپرنٹنڈنٹ ، ایک سینئر کلرک کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

ایجو کیشن بورڈ فیصل آباد کے 4 ا سسٹنٹس کو سپرنٹنڈنٹ ، ایک سینئر کلرک کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

یونیورسٹی آف سرگودھا میں سماجی خدمات پر مشتمل مختلف سرگرمیوں کا انعقاد

یونیورسٹی آف سرگودھا میں سماجی خدمات پر مشتمل مختلف سرگرمیوں کا انعقاد

اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2024ء کے داخلوں کی آخری تاریخ 15 مئی ہے

اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2024ء کے داخلوں کی آخری تاریخ 15 مئی ہے

تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے بورڈ آف گورنرز کا 169 واں اجلاس

تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے بورڈ آف گورنرز کا 169 واں اجلاس

نوجوان نسل معاشرے سے کرپشن  کے  خاتمہ کے لئے کرداراداکر ے،یونیورسٹی آف تربت   میں سیمینار سے شرکاء کا ..

نوجوان نسل معاشرے سے کرپشن کے خاتمہ کے لئے کرداراداکر ے،یونیورسٹی آف تربت میں سیمینار سے شرکاء کا ..

بحریہ یونیورسٹی لاء آف سکول کے طلبا اور اساتذہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی

بحریہ یونیورسٹی لاء آف سکول کے طلبا اور اساتذہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی

کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا

کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا

سيبس یونیورسٹی جامشورو میں اساتذہ کی تربیت کا سات روزه تربيتی پروگرام اختتام پذير

سيبس یونیورسٹی جامشورو میں اساتذہ کی تربیت کا سات روزه تربيتی پروگرام اختتام پذير

کراچی میٹرک بورڈ نے طلباء کا مستقبل دائو پر لگادیا، من پسندنئے اسکولوں میں امتحانی مرکز قائم

کراچی میٹرک بورڈ نے طلباء کا مستقبل دائو پر لگادیا، من پسندنئے اسکولوں میں امتحانی مرکز قائم

آنے والے سمر کیمپس کے دوران طلباء کو موسمیاتی تبدیلی کے حساس موضوع کے بارے میں آگاہی دینے کا اہتمام کیا ..

آنے والے سمر کیمپس کے دوران طلباء کو موسمیاتی تبدیلی کے حساس موضوع کے بارے میں آگاہی دینے کا اہتمام کیا ..