وفاقی اردو یونیورسٹی میں جاری تعمیراتی منصوبوں کے لیے ہائیرایجوکیشن کمیشن نے 415 ملین روپے سے زائد کی گرانٹ جاری کردی

جمعہ 17 جولائی 2020 00:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2020ء) وفاقی اردو یونیورسٹی میں جاری تعمیراتی منصوبوں کے لیے ہائیرایجوکیشن کمیشن نے 415 ملین روپے سے زائد کی گرانٹ جاری کردی۔پی ایس ڈی پی 2020-21 کی مد میں جاری ہونے والی یہ مالی گرانٹ یونیورسٹی میں جاری تعمیراتی منصوبوں کے لیی7جولائی کو جاری کی گئی ہے۔اس سے قبل وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر عارف زبیرکی جانب سے یونیورسٹی کو درپیش مالی بحران کے حل کے لیے صدر پاکستان اور یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عارف علوی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے اپیل کے جواب میں کمیشن نے 85.6ملین روپے کی خصوصی گرانٹ بھی جاری کی ہے۔

یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی گرانٹ یونیورسٹی کی انتظامیہ پر اعتماد کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق جاری ہونے والی گرانٹ سے اسلام آباد میں جاری کیمپس کی تعمیر کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی۔اس موقع پر جاری ہونے والے بیان میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ خصوصی گرانٹ کے اجراء سے یونیورسٹی کو درپیش مالی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

یونیورسٹی میں مالی نظم و ضبط کا قیام انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ نے مالی بحران کو حل کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں جن کے مثبت نتائج حاصل ہورہے ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب تعمیراتی گرانٹ کے ساتھ ساتھ خصوصی مالی گرانٹ کی فراہمی سے یونیورسٹی کے مالی نظم و ضبط کی پالیسی پر اعتماد کا اظہار ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی کیئرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کیئرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی، آگاہی درمیان معاہد ہ

پنجاب یونیورسٹی، آگاہی درمیان معاہد ہ

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی کا  بیچلر آف فائن آرٹس کے امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی کا بیچلر آف فائن آرٹس کے امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی، کیریئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی، کیریئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کیئرئیرکونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کیئرئیرکونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی، آگاہی درمیان معاہد ہ

پنجاب یونیورسٹی، آگاہی درمیان معاہد ہ

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

مہران یونیورسٹی اور ھیک سندھ کی جانب سے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام تحت اساتذہ کی تربیت کیلئے پانچ روزہ ..

مہران یونیورسٹی اور ھیک سندھ کی جانب سے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام تحت اساتذہ کی تربیت کیلئے پانچ روزہ ..

آغا خان یونیورسٹی سینٹر فار انوویشن ان میڈیکل ایجوکیشن کی کراچی اور نیروبی میں تاریخی سیمپیکٹ 2024 کانفرنس ..

آغا خان یونیورسٹی سینٹر فار انوویشن ان میڈیکل ایجوکیشن کی کراچی اور نیروبی میں تاریخی سیمپیکٹ 2024 کانفرنس ..

ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے تربیت یافتہ اور پیشہ وارانہ افرادی قوت ناگزیر ہے ،وائس چانسلر ..

ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے تربیت یافتہ اور پیشہ وارانہ افرادی قوت ناگزیر ہے ،وائس چانسلر ..

زرعی یونیورسٹی کو اپنی تعلیم و تحقیق سے صوبہ کی ترقی میں  کردار ادا کرنا ہو گا،گورنر خیبرپختونخوا  کا ..

زرعی یونیورسٹی کو اپنی تعلیم و تحقیق سے صوبہ کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہو گا،گورنر خیبرپختونخوا کا ..