فیصل آباد،انٹرمیڈیٹ پارٹ IIکے سالانہ امتحانات کا آغاز 19 اپریل سے ہو گا

منگل 16 اپریل 2024 13:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹIIکے پہلے سالانہ امتحانات19 اپریل سے شروع ہوں گے جس میں شرکت کرنے والے104685 طلبہ کے لئے 363 امتحانی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔کنٹرولرامتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد ڈاکٹر محمد جعفر علی نے اے پی پی کو بتایا کہ انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول امتحان پارٹ ٹو سال 2024 میں پری میڈیکل گروپ میں 9475 طلبااور21826 طالبات، پری انجینئرنگ گروپ میں 4737 طلبا اور2966 طالبات، جنرل سائنس گروپ میں 11314 طلبااور9013 طالبات، ہیومینیٹیز گروپ میں 17876طلبااور23538طالبات، کامرس گروپ میں 2726 طلبااور1089 طالبات سمیت کل 46219 طلبااور 58466 طالبات سمیت 104685 طلباوطالبات حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ طلبہ کےلئے ضلع فیصل آباد میں کل 222،ضلع چنیوٹ میں 28،ضلع جھنگ میں 60 اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 53 سمیت کل 363 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں عملہ بھی تعینات کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریگولر طلبہ کو رول نمبر سلیپس ان کے تعلیمی اداروں کے توسط سے اور پرائیویٹ امیدواروں کو ان کے داخلہ فارمز پر دیئے گئے پتہ پر ارسال کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی طالبعلم کو رول نمبر سلپ نہ ملے تو وہ فوری طور پر فیصل آباد بورڈ کی انٹرمیڈیٹ برانچ سے رابطہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رول نمبر سلیپس بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مزید معلومات یا رہنمائی کے لئے کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر2517710۔041 یا 9330366۔041پربھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

اوپن یونیورسٹی میں شاہد صدیقی کی کتاب’’ٹورنٹو، دبئی  اور مانچسٹر‘‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد

اوپن یونیورسٹی میں شاہد صدیقی کی کتاب’’ٹورنٹو، دبئی اور مانچسٹر‘‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء کا ملتان گیریژن کا دورہ، یاد گار شہداء پر حاضری

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء کا ملتان گیریژن کا دورہ، یاد گار شہداء پر حاضری

یونیورسٹی آف ہری پور کا قتیل شفائی انٹرنیشنل لٹریسی سوسائٹی بک کارنر سمیت میوزیم کے قیام کا اعادہ

یونیورسٹی آف ہری پور کا قتیل شفائی انٹرنیشنل لٹریسی سوسائٹی بک کارنر سمیت میوزیم کے قیام کا اعادہ

ہری پوریونیورسٹی میں بے ضابطگی کمیٹی کا اجلاس، جاری معاملات کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے گئے

ہری پوریونیورسٹی میں بے ضابطگی کمیٹی کا اجلاس، جاری معاملات کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے گئے

زرعی یونیورسٹی پشاور اور چین کی  بیجنگ انجینئرنگ ریسرچ سنٹر برائے ہائبرڈ ویٹ کے مابین یاداشت پر دستخط

زرعی یونیورسٹی پشاور اور چین کی بیجنگ انجینئرنگ ریسرچ سنٹر برائے ہائبرڈ ویٹ کے مابین یاداشت پر دستخط

جامعہ زرعیہ فیصل آباد  تربیت یافتہ افرادی قوت، تحقیق اور آؤٹ ریچ پروگراموں کی صورت میں قوم کی خدمت کے ..

جامعہ زرعیہ فیصل آباد تربیت یافتہ افرادی قوت، تحقیق اور آؤٹ ریچ پروگراموں کی صورت میں قوم کی خدمت کے ..

سندھ یونیورسٹی فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر سے طالبہ اغواء

سندھ یونیورسٹی فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر سے طالبہ اغواء

جی سی یونیورسٹی لاہور کے ملازمین میں عمرہ پیکیجز کی تقسیم

جی سی یونیورسٹی لاہور کے ملازمین میں عمرہ پیکیجز کی تقسیم

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی رول نمبر سلپ جاری ،امتحان کا آغاز 7 مئی سے ہوگا

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی رول نمبر سلپ جاری ،امتحان کا آغاز 7 مئی سے ہوگا

قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کا 14 واں کانووکیشن کا انعقاد

قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کا 14 واں کانووکیشن کا انعقاد

انڈسٹری اور اکیڈیمیا کے درمیان روابط کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے‘ ڈاکٹر خالد محمود

انڈسٹری اور اکیڈیمیا کے درمیان روابط کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے‘ ڈاکٹر خالد محمود

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی ..

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی ..