وائس چانسلرپنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی کرغزستان کے اعزازی قونصلر مہر کاشف یونس سے ملاقات، تعلیمی شعبے کے ترقی کیلئے معاونت اور تعاون کی پیشکش

بدھ 1 مئی 2024 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے کرغزستان کو تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور اداروں کو جدید ٹیکنالوجی کے ابھرتے ہوئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے معاونت اور تعاون کی پیشکش کی ہے۔ یہ پیشکش وائس چانسلر ڈاکٹر روف اعظم نے بدھ کو یہاں کرغزستان کے اعزازی قونصل مہر کاشف یونس سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کی۔

انہوں نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعلیمی شعبے میں تعاون، نصاب کی تیاری، مشترکہ تحقیق، سٹوڈنٹ اینڈ فیکلٹی ایکسچینج پروگرامز اور دیگر امور پر تبالہ خیال کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر روف اعظم نے کہا کہ تعلیمی شراکت داری کے ذریعے دونوں ممالک کے طلبہ کو متنوع شعبہ جات، زبانوں اور تعلیمی ماحول سے روشناس کرایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے نہ صرف طلبہ کے سیکھنے کے عمل کو تقویت ملے گی بلکہ بین الاقوامی تعاون اور افہام و تفہیم کے جذبے کو بھی فروغ ملے گا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے کو فروغ ملے گا اور دوطرفہ تعلقات بھی مضبوط ہوں گے۔

مہر کاشف یونس نے کہا کہ یہ جذبہ ٹیکنالوجی کی تعلیم کو ترقی دینے اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے ہماری لگن اور عزم کا عکاس ہے۔ ہمارا مقصد مشترکہ کوششوں کے ذریعے طلبہ کیلئے تعلیم و ترقی کے نئے راستے کھولنا اور ان کا مستقبل روشن بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نہ صرف پاکستان میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی تعاون اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تعلیم اور ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر آنے والی نسلوں کو عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور اقتصادی و سماجی ترقی میں کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کے لیے پر عز م ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی کیئرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کیئرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی، آگاہی درمیان معاہد ہ

پنجاب یونیورسٹی، آگاہی درمیان معاہد ہ

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی کا  بیچلر آف فائن آرٹس کے امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی کا بیچلر آف فائن آرٹس کے امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی، کیریئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی، کیریئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کیئرئیرکونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کیئرئیرکونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی، آگاہی درمیان معاہد ہ

پنجاب یونیورسٹی، آگاہی درمیان معاہد ہ

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

مہران یونیورسٹی اور ھیک سندھ کی جانب سے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام تحت اساتذہ کی تربیت کیلئے پانچ روزہ ..

مہران یونیورسٹی اور ھیک سندھ کی جانب سے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام تحت اساتذہ کی تربیت کیلئے پانچ روزہ ..

آغا خان یونیورسٹی سینٹر فار انوویشن ان میڈیکل ایجوکیشن کی کراچی اور نیروبی میں تاریخی سیمپیکٹ 2024 کانفرنس ..

آغا خان یونیورسٹی سینٹر فار انوویشن ان میڈیکل ایجوکیشن کی کراچی اور نیروبی میں تاریخی سیمپیکٹ 2024 کانفرنس ..

ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے تربیت یافتہ اور پیشہ وارانہ افرادی قوت ناگزیر ہے ،وائس چانسلر ..

ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے تربیت یافتہ اور پیشہ وارانہ افرادی قوت ناگزیر ہے ،وائس چانسلر ..

زرعی یونیورسٹی کو اپنی تعلیم و تحقیق سے صوبہ کی ترقی میں  کردار ادا کرنا ہو گا،گورنر خیبرپختونخوا  کا ..

زرعی یونیورسٹی کو اپنی تعلیم و تحقیق سے صوبہ کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہو گا،گورنر خیبرپختونخوا کا ..