کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا

وہ لوگ جو حقوق اور خود پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، ہم پر بھی لازم ہے کہ ہم ان کے لیے آواز اٹھائیں، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی

منگل 14 مئی 2024 15:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) جامعہ کراچی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی مہم شروع ہوگئی، جس کا وائس چانسلر نے دستخط کرکے باقاعدہ آغاز کردیا۔فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف جامعہ کراچی میں قائم کی گئی دیوار یکجہتی پر دستخطی مہم کا آغاز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے دستخط کرکے کردیا۔

مہم کے افتتاح کے موقع پر رئیس کلیہ معارف اسلامی ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، رئیس کلیہ فنون ڈاکٹر شائستہ تبسم اور رئیس کلیہ علوم(سائنس)ڈاکٹر تبسم نے بھی اپنے دستخط کیے، جس کے بعد جامعہ کراچی کے اساتذہ، طلبہ و ملازمین کی بڑی تعداد آرٹس لابی میں جمع ہوتی گئی اور دستخطی مہم میں حصہ لیا۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے اساتذہ و طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو حقوق اور خود پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، ہم پر بھی لازم ہے کہ ہم ان کے لیے آواز اٹھائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ سرگرمی اس سوچ کا اظہار ہے کہ ہم سب فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، ان کی مدد ہماری ذمے داری ہے ۔واضح رہے کہ فلسطینی مسلمانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار کے لیے جامعہ کراچی میں قائم دیوار یکجہتی اور دستخطی مہم امریکی و یورپی جامعات میں جاری احتجاجی تحریک ہی کی کڑی قرار دی جارہی ہے، جہاں امریکی و یورپی حکومتوں سے وہاں کی جامعات کے طلبہ اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی سمیت دیگر ہر قسم کا تعاون ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

جامعہ کراچی میں یہ سلسلہ بدھ کے روز بھی جاری رہے گا، جہاں اسرائیل کے قیام اور فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و جارحیت کے آغاز کے دن 15 مئی کوایک سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا۔ اس روز جامعہ کراچی کے اساتذہ، ملازمین و طلبہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر احتجاجی ریلی نکالیں گے۔ جامعہ کراچی میں قائم دیوار یکجہتی معروف آرٹس لابی میں فلسطین اکیڈمک فورم اور انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے اشتراک سے بنائی گئی ہے، جہاں 33 میٹر لمبا بینر آویزاں کیا گیا ہے۔آرٹس لابی میں قائم کی گئی دیوار یکجہتی پر انگریزی زبان میں Wall of solidarity, stop genocide in Palestine, we stand in solidarity with Palestinians سمیت دیگر عبارتیں لکھی ہوئی ہیں جب کہ جامعہ کراچی کے نشان کے علاوہ پاکستان اور فلسطین کا پرچم بنا ہوا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات  کا دورہ

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا دورہ

پنجاب یونیورسٹی شعبہ پلانٹ پتھالوجی کے زیر اہتمام سیمینار

پنجاب یونیورسٹی شعبہ پلانٹ پتھالوجی کے زیر اہتمام سیمینار

یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے دو معزز فیکلٹی ممبران کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس

یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے دو معزز فیکلٹی ممبران کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس

گورنمنٹ  کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء وطالبات کا   پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء وطالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاورکے تمام کیمپسزمیں یوم تکبیرمنایا گیا

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاورکے تمام کیمپسزمیں یوم تکبیرمنایا گیا

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) میں 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے تاریخی دن منایا گیا

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) میں 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے تاریخی دن منایا گیا

تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کی جانب سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کی جانب سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےرواں سال  سمسٹر بہار  میں داخل ہونے والے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے   طلبہ ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےرواں سال سمسٹر بہار میں داخل ہونے والے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے طلبہ ..

جامعہ بنوریہ عالمیہ آن لائن اجتماعی قربانی کا اہتمام

جامعہ بنوریہ عالمیہ آن لائن اجتماعی قربانی کا اہتمام

جامعہ کراچی میں طالبہ کے سر سے ڈوپٹہ کھینچنے پرطالب علم کا داخلہ منسوخ

جامعہ کراچی میں طالبہ کے سر سے ڈوپٹہ کھینچنے پرطالب علم کا داخلہ منسوخ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے