Mirza Sahab - Article No. 1841
مرزا صاحب - تحریر نمبر 1841
رزق کو کھانے کے انتظار میں پڑا نہیں رہنا چاہیے۔حالانکہ خود گھر میں مہمان آجانے کی صورت میں اس کے چلے جانے تک کھانا موٴخر کر دیتے ہیں․․․․
جمعرات 26 نومبر 2020
”اسے آپ ہماری بد قسمتی کہہ لیں یا’مرزا صاحب‘جوکہ’بسیار خوری‘کی صفت میں لاثانی ہیں،کی خوش قسمتی کہ ہم ان کے پڑوسی ہیں۔بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ وہ ہمارے پڑوسی ہیں۔کیونکہ ان کے ہر انداز سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسلام میں پڑوسی کے متعلق جتنے بھی حقوق ہیں سب ان کو ہی جاتے ہیں۔ہمارا ان پر کوئی استحقاق نہیں۔مجال ہے جو کبھی ان کے گھر سجے’سہہ وقتی‘پکوان میں سے کچھ حصہ بطور’تبرک‘ہی ہمارے گھر بھیجا گیا ہو۔حلیے کے اعتبار سے کافی کنجوس واقع ہوئے ہیں۔داڑھی کے بال تو سرے سے ناپید ہیں۔سر کے بال رکھنے کا تکلف بھی کبھی نہیں کیا۔
بقول ان کے ․․․․’میاں!بالوں کے لئے تیل وغیرہ کا خرچہ کون برداشت کرے؟ہم گنجے ہی بھلے۔
(جاری ہے)
“
صابن اور کنگھا وغیرہ کے اخراجات سے اس طور بچ جاتے ہیں کہ گنج پر صرف’ٹاکی‘پھیرنے پر اکتفا کرتے ہیں۔
بقول ان کے ․․․․’رزق کو کھانے کے انتظار میں پڑا نہیں رہنا چاہیے۔“حالانکہ خود گھر میں مہمان آجانے کی صورت میں اس کے چلے جانے تک کھانا موٴخر کر دیتے ہیں۔اکثر ان کو محلے داروں کا دروازہ کھٹکھٹا کر علی الاعلان روٹی کے ساتھ کھانے کے لئے ایک عدد پیاز مانگتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔تاکہ سننے والے باخبر ہو جائیں کہ ان کے گھر میں فی الحال کچھ نہیں ہے۔لہٰذا کوئی ان کے گھر مہمان ہونے کی زحمت نہ کرے۔
کھانا کھاتے ہوئے ان کی پھنکار نما آوازیں سن کر ہم انہیں بیل گائے کی قبیل کا کوئی فرد نہیں کہہ سکتے‘حالانکہ نتھنے کافی پھیلاؤ میں رکھتے ہیں۔ان کو کھانے پر بلائے جانے کے علاوہ کسی موقع پر مسکراتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔کھانے کی دعوت دینے والا خوش نصیب ان کی بانچھوں سے لے کر کانوں تک کی مسکراہٹ سے لطف اندوز ہو سکتا ہے۔
”آمدم برسر مطلب‘صرف ایک ہی زحمت دیتے ہیں۔
”اخاہ!میاں آج کیا پکا ڈالا؟لانا ذرا․․․․بڑی عمدہ خوشبو اٹھ رہی ہے۔“
اب ہم خوشبو کو اٹھنے سے باز رکھتے سے تو رہے۔ سو پکا پکایا ان کے سامنے رکھنا پڑتا ہے۔تب ان کے سوکھے سے منہ کی عمارت کا دروازہ کھلتے ہوئے دیکھنا دن بھر کا انوکھا تجربہ ہوتا ہے،جہاں سے جابجاابھری ہوئی لال رنگ کی بتیس عدد اینٹیں صاف نظر آتی ہیں۔جواب میں ہماری مسکراہٹ دیکھنے والی ہوتی ہے۔
”بندے کو مسکراتے رہنا چاہیے۔“
یہ ان کا آخری کلا م ہوتاہے۔
پھر پھنکاریں․․․․․
Browse More Funny Stories
پرانا حربہ
Purana Harba
بلی شیرکی خالہ
Bili Shair Ki Khala
اونٹ
Oont
تین دوست
3 Dost
ڈاکٹر بوجھ بجھکر
Doctor Boojh Bujhakarr
سیدھے کا اُلٹا
Seedhe Ka Ulta
Urdu Jokes
سینٹرل جیل
Central Jail
استاد شاگرد سے
Ustad Shagird se
مالک نوکر سے
malik nokar se
آسان پہیلی
aasan paheli
مالک مکان کرائے دار
Malik Makan Karaye dar
محفل موسیقی
mehfil e mausiqi
Urdu Paheliyan
لیٹی لیٹی گھر تک آئے
leti leti ghar tak aye
لوگوں نے کیا بات گھڑی
logo ne kya baat ghari
سب کو دیکھے اور پہچانے
sabko dekhe aur pehchane
سر کے بل چلتا ہے فرفر
sar ke baal chalta hy far far
کالے کو جب تائو آئے دیکھو اس کا کام
kaly ko jab tawo aye dkho uska kam
مفت کسی کا ہاتھ نہ آیا
muft kisi ke hath na aaya