Aik Din - Joke No. 1118

ایک دن - لطیفہ نمبر 1118

ایک دن ایک خاتون بس کا انتظار کر رہی تھی کہ ایک کار اس کے سامنے سے گذری۔ تھوڑی دور جا کر اچانک اس کا دروازہ نیچے گر گیا۔ ڈرائیور نے گاڑی روکی اور باہر نکلا۔

(جاری ہے)

دروازہ اٹھایا اور کافی تگ و دو کے بعد اسے دوبارہ لگا دیا۔ اچانک خاتون کی نگاہ کار کے عقبی شیشے پر پڑی جہاں یہ تحریر لکھی تھی۔ ”ہم کاروں کی بہترین مرمت کرتے ہیں۔“

Urdu Jokes