Bachpan Mein - Joke No. 1147

بچپن میں - لطیفہ نمبر 1147

بچپن میں مجھے لڈو بہت پسند تھے۔ ایک دن میں اپنی خالہ کے ساتھ ان کے رشتے داروں کے گھر گیا۔ تھوڑی دیر بعد خالہ کے رشتے دار نے اپنے بڑے بیٹے سے پوچھا۔

(جاری ہے)

”بیٹے لڈو کہاں ہے“ لڈو کا نام سنتے ہی میرے منہ میں پانی بھر آیا اور بے چینی سے لڈووٴں کا انتظار کرنے لگا۔ اتنے میں ایک گول مٹول سا لڑکا کمرے میں داخل ہوا تو خالہ کی درد کی بہن نے کہا۔ ”ارے بیٹے لڈو! تم کہاں تھے؟ تمہیں بھائی جان بلا رہے ہیں۔“

Urdu Jokes