Intikhabat - Joke No. 586

انتخابات - لطیفہ نمبر 586

انتخابات جیتنے کے بعد ایک امیدوار نے اپنے علاقے کے لوگوں کو دعوت دی۔ میزبان اور مہمان دستر خوان پر بیٹھ گئے اور کھانے کے ساتھ پورا انصاف ہونے لگا۔ اسی دوران میں ایک اور صاحب آ گئے۔

(جاری ہے)

میزبان نے کہا:”آپ بھی کچھ تناول فرمائیں“۔ وہ صاحب کہنے لگے:”جناب! مجھے بھوک تو نہیں لیکن تھوڑا بہت کھا لیتا ہوں تا کہ آپ کا نمک خوار بن جاوٴں“۔ اس پر میزبان برجستہ بولے: ”صاحب! ہمارے ہاں کھانے میں نمک نہیں پڑتا اس لیے آپ خوار ہی ہوں گے“۔

Urdu Jokes