Easy Chicken Sandwich Recipe - Make Chicken Sandwich for Kids

Easy Chicken Sandwich

چکن سینڈوچ


اجزاء:
چکن 3بڑے ٹکڑے
مکھن تین چھٹانک
ٹماٹر چار عدد
ہرا دھنیا دوگٹھی
نمک ہلدی ضرورت کے مطابق
ڈبل روٹی 8ٹوسٹ
مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ چار عدد
ترکیب:
سوس پین میں چکن کے ٹکڑے ،نمک، مرچ ، ہلدی اور دھنیا ڈال کر درمیانی آنچ پر گلا لیں۔
آمیزے کو بغیر تیل کے بھون لیں۔ پانی نہ ڈالیں۔ چکن کے ریشے کر لیں۔ چکن کے آمیزہ میں سبز دھنیہ ، ہری مرچ اور ٹماٹر کاٹ کر ڈالیں اور مکھن ملا لیں۔ چکن کا آمیزہ دو بارہ تھوڑی دیر کے لئے بھون لیں۔ ڈبل روٹی کے ایک سلائس پر معمولی سا مکھن لگا کر چکن کا آمیزہ ڈالیں۔ پھر اس پر دوسرا سلائس رکھیں اور درمیان سے کاٹ لیں۔

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu