Pita Sandwich Recipe - Make Pita Sandwich for Kids

پٹا سینڈوچ
گوندھنے کے لئے:
آٹا دو کپ
تازہ خمیر ایک کھانے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
چینی چٹکی بھر
خالص تیل ایک چائے کا چمچ
چنے کی سپریڈ کیلئے:
نرم سفید چنے 200گرام
لہسن کی پوتھیاں تین عدد (پسی ہوئی)
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
نمک محض ذائقہ کیلئے
سلاد کیلئے:
بندگوبھی کب (کٹی ہوئی)
ہرا پیاز ایک عدد(کٹا ہوا)
ٹماٹر (چھوٹے) چار عدد(کٹے ہوئے)
نمک اور کالی مرچ ذائقہ کے لئے
”پٹا(pitta)“ بنانے کے لئے :
خمیر کو آدھا کپ پانی اور چینی میں پانچ منٹ بگوئے رکھیں۔
ترکیب:
آٹے کو ٹرے میں چھان کر درمیان میں خلیج سی بنا لیں ، پھر اس میں خمیر مکسچر نمک اور تیل ملا لیں۔ اتنا گرم پانی ڈالیں کہ نرم مگر لچکدار آٹا بن جائے۔ پھر اسے کسی کھلی جگہ پر گرم شے سے ڈھانپ کر اتنی دیر تک پڑا رہنے دیں کہ اس کا حجم دو گنا ہو جائے۔ اس کے بعد دس منٹ تک اسے اچھی طرح گوندھ لیں۔ پھر آٹے کو آٹھ حصوں میں تقسیم کر یں ہر حصے کو لمبائی کے رُخ پر رول کر لیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ رول بہت زیادہ پتلے نہ ہوں ۔ پھر ان رولز کو ڈھانپ کر دس منٹ تک پڑا رہنے دیں۔ اوون کو 190سنٹی گریڈ یا 235فارن ھائیٹ پر گرم کر یں اور روٹیوں کو ٹرے میں رکھ کر اتنا بیک کر یں کہ وہ پھول جائیں۔ متبادل کے طور پر آپ یہ کر سکتے ہیں کہ ایک توے کو گرم کر یں اور اس پر روٹی رکھ دیں، ایک بار رُخ تبدیل کرنے کے بعد گیس پر پھولنے دیں۔ پھر اس کے بعد روٹیوں کو درمیان سے دو حصوں میں کاٹ لیں مگر پورامت کاٹیں۔ کچھ دیر ٹھنڈا ہونے دیں۔ یوں پٹا بریڈ تیار ہو جائے گی۔
سپریڈ :
چنوں کو پانی میں پانچ سے چھ گھنٹے تک بگوئے رکھیں۔ پھر پریشر ککر میں اتنا پکائیں کہ گل کر نرم ہو جائیں ۔ اس کے بعد نکال کر خشک کر یں اور گرائنڈر میں گرائنڈ کر کے پیوری سی بنا لیں۔ پھر لیموں کا رس نمک اور لہسن ملائیں یوں سپریڈ تیار ہو جائیگی۔
حتمی شکل دینے کے لئے :
ایک پٹا بریڈ لیں، اس کی ایک جیب کی سی صورت ہو گی چنانچہ اس کے اندر چنوں کی پیسٹ لگائیں اور سلاد بھر کر پیش کر یں۔
متبادل : آپ گوبھی کی جگہ کوئی بھی اور سبزی یا سلاد اپنی مرضی سے استعمال کر سکتے ہیں۔ پٹا دراصل ایک یونانی روٹی ہے۔ آپ اسے اپنے طور پر گھر میں بھی تیار کر سکتے ہیں۔ جس کا طریقہ ہم نے اوپر بیان کیا ہے۔ میں نے مزید مقوی پن کے لئے آٹا استعمال کیا ہے۔
Browse Kids Cooking Recipes in Urdu

گردے اور میکرونی
Gurday aur macaroni

لیمن چکن نگٹس
Lemon Chicken Nuggets

ایشین ساسجز
Asian Sausages

پنیر سینڈوچ
paneer sandwich

پاپ کارن
Popcorn

کو کو نٹ ٹافی
Coconut toffee
Urdu Jokes
انگلیاں
Ungliyan
ایک دوست
Aik dost
ترقی
taraqqi
خوف ناک شیر
khofnak sher
ایک صاحب نجومی
aik sahib najoomi
سالگرہ
Salgirah
Urdu Paheliyan
دھوپ کبھی نہ اسے سکھائے
dhoop kabhi na usy sokhaye
اک لمبے کا سنو افسانہ
ek lambay ka suno afsana
اک مپرزہ جو لے کر آیا
aik purza jo lay kar aya
گھر سے نکلی باہر آئی
ghar se nikli bahir ai
سو گھوڑے اور ایک لگام
so ghode aur aik lagam
بنے ہوئے ہیں ایسے دو گھر
bane huye hain aisy do ghar
ArticlesStoriesMiscellaneousGamesBaby NamesUrdu Videos