Gobhi Leaves Khubani And Noodles Recipe - Make Gobhi Kay Patton Main Khubani Aur Noodles for Kids

Gobhi Leaves Khubani And Noodles

گوبھی کے پتوں میں خوبانی اور نوڈلز

اشیاء:
گوبھی کے پتے دو عدد
خوبانی ایک پیالی
نوڈلز ایک پیالی(بغیر ابلے )
چینی ایک چائے کا چمچہ
نمک چائے کا چمچہ
پانی ایک کھانے کا چمچہ
مایونیز سوس پیالی(سوس بنانے کی ترکیب آخر میں دی گئی ہے)
ترکیب:
نوڈلز ابال کر چھان لیں۔ ایک کھانے کا چمچہ پانی گرم کر یں۔ اس میں گوبھی کے پتے رکھ کر ڈھانپ دیں۔ تین منٹ بعد نکال لیں۔ آنچ ہلکی ہو۔ خوبانی رات کو بھگو دیں۔ صبح کو چینی، نمک ڈال کر ابال لیں۔ نوڈلز ڈش میں نکا لیں۔خوبانیاں مایونیز سوس میں لت پت کر یں اور پتوں پر ڈال دیں۔ پتوں کو موڑ کر پیالے کی شکل کا بنائیں توٹھ پک کا ٹکڑا لگا دیں تاکہ شکل نہ بگڑے۔ انہیں نوڈلز پر رکھ دیں۔ پتوں کی شکل سموسے کی طرح تکون بھی بن سکتی ہے۔ پتے بیچ میں سے کاٹ لیں چار سموسے بنا لیں اور ان میں خوبانیاں رکھ دیں۔

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu