Pearl Bowls Recipe - Make Pearl Bowls for Kids

Pearl Bowls

پرل باؤلز

اشیاء:
قیمہ آدھا کلو
سویا سوس ایک کھانے کا چمچہ
سرکہ ڈیڑھ چائے کا چمچہ
شکر ایک عدد
انڈا ایک عدد(باریک چوپ کر لیں)
ہری پیاز ایک عدد(باریک چوپ کر لیں)
ادرک چوتھائی کپ
کارن فلور چوتھائی کپ
تیل ایک کھانے کا چمچہ
چالی گارلک سوس ،نمک حسب ضرورت
ترکیب:
قیمے کو سویا سوس، سرکہ، شکر اور نمک کے ساتھ گرائنڈر میں پیس لیں۔ اس کے بعد اس میں انڈا ،ہری پیاز ،ادرک، کارن فلور، دو کھانے کے چمچے پانی ڈال کر مزید پیسیں چاولوں کو اچھی طرح دھو لیں۔ اس کے بعد نمک ملے گرم پانی میں انہیں ایک منٹ تک رکھیں بعد میں پانی چھان کر ایک پلیٹ میں نکا لیں ۔ گیلے ہاتھوں سے پسے ہوئے قیمے کی گول اور درمیانے سائز کی باؤ لز بنا لیں۔ اس کے بعد اسے ہلکے ابلے ہوئے چاولوں سے کوٹ کر لیں۔ اسٹیمر کی جالی کو تیل لگا کر چکنا کر لیں اور تیار کی ہوئی قیمے کی باؤلز کو اس میں رکھیں۔ اسٹیم میں پانی بھر کر چولہے پہ رکھیں۔ جب پانی خوب ابلنے لگے تب اس میں قیمے کی بالز رکھی ہوئی اسٹیمر جالی فٹ کر یں اور ڈھکن ڈھک کر 20منٹ تک تیز آنچ پر پکا ئیں ۔ اس کے بعد آنچ ہلکی کر کے مزید 15منٹ تک دم دیں۔ پرل باؤلز تیار ہیں۔ گرما گرم پرل بالز کو ایک سرونگ پلیٹ میں نکال لیں ۔ فرنچ فرائز اور چلی گارلک سوس کے ساتھ پیش کر یں۔

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu