Aakhri Das Din - Article No. 2140

Aakhri Das Din

آخری دس دن - تحریر نمبر 2140

آخری کے دس دنوں میں کتابوں کا پہاڑ سامنے رکھ کر بیٹھ گئی اور اپنی قسمت کو کوستی اور خود کو تسلی دیتی کہ میری کوئی غلطی نہیں ہے کام ہی بہت زیادہ ہے

جمعرات 16 دسمبر 2021

سیدہ ماہم،شاہ فیصل کالونی
چھٹیوں کے دن ختم ہونے میں آخری دس دن باقی تھے اور میں ہمیشہ کی طرح کتابوں کا پہاڑ سامنے رکھ کر بیٹھ گئی تھی اور ہر بار کی طرح اس بار بھی میں نے چھٹیوں کے آغاز میں سوچا تھا کہ سارا کام پہلے ہی کر لوں گی،مگر ہر بار کی طرح اس بار بھی اس پر عمل نہیں کر سکی اور پھر وہی ہوا کہ آخری کے دس دنوں میں کتابوں کا پہاڑ سامنے رکھ کر بیٹھ گئی اور اپنی قسمت کو کوستی اور خود کو تسلی دیتی کہ میری کوئی غلطی نہیں ہے کام ہی بہت زیادہ ہے۔

(جاری ہے)


دو مہینے کی چھٹیوں کے ان آخری دس دنوں میں کام کم کرتی اور یہ فقرہ زیادہ دہراتی تھی کہ ننھی سی جان اور اتنا سارا کام۔جیسے تیسے آدھا اور ادھورا کام کرکے سکول گئی سکول میں پورا کام نہ کرنے پر ڈانٹ پڑی۔میں نے گھر جا کر یہ فیصلہ کیا کہ آئندہ سے ہر سال چھٹیوں کے شروع میں ہی سارا کام کر لوں گی۔
اس بار بھی میں کچھ ایسا ہی فیصلہ کرنے لگی تو مجھے یاد آ گیا کہ میں اگلے سال سے اوپن یونیورسٹی میں داخلہ لوں گی،جس میں حاضری کی پابندی نہیں ہوتی،یعنی چھٹیاں ہی چھٹیاں۔

Browse More Moral Stories