Aik Ajeeb Muahida - Article No. 2333

ایک عجیب معاہدہ - تحریر نمبر 2333
بھیڑیوں نے تجویز پیش کی کہ وہ اپنی جان سے زیادہ عزیز بچے ضمانت کے طور پر بھیڑوں کے سپرد کریں گے اور بھڑیں اپنے کتے ہمارے حوالے کر دیں
جمعہ 19 اگست 2022
بچو!یہ ایک جنگل کی کہانی ہے۔جس کے بڑے حصے پر بھیڑیوں کی حکومت قائم تھی اور ایک چھوٹے سے حصے پر بھیڑوں کی دونوں میں موقع بہ موقع کسی نہ کسی بات پر لڑائی ہو جاتی۔بھیڑیے خونخوار اور طاقتور تھے۔لیکن بھیڑوں نے اپنی حفاظت کے لئے کتے پال رکھے تھے۔جب بھیڑیے ان پر حملہ کرتے تو یہ کتے ان کا مقابلہ کرتے اور ان کو بھگا دیتے۔کتوں کی وجہ سے بھیڑیں محفوظ تھیں۔جب بھیڑوں اور بھیڑیوں کو آپس میں لڑتے لڑتے ایک مدت گزر گئی تو جنگل کے چند دوسرے بڑے جانوروں نے بیچ میں بڑھ کر دونوں میں صلح کرا دی۔طے پایا کہ دونوں طرف سے ایسی ضمانت دی جائے کہ امن قائم رہے۔بھیڑیوں نے تجویز پیش کی کہ وہ اپنی جان سے زیادہ عزیز بچے ضمانت کے طور پر بھیڑوں کے سپرد کریں گے اور بھڑیں اپنے کتے ہمارے حوالے کر دیں۔
(جاری ہے)
یہ بات بھیڑوں کو پسند آئی اور معاہدہ طے پا گیا۔بھیڑوں نے اپنے کتے بھیڑیوں کو دے دیئے اور بھیڑیوں نے اپنے بچے بھیڑوں کے حوالے کر دیئے۔
ابھی تو تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ بھیڑیوں کے بچوں نے اپنی ماؤں کو یاد کرکے رونا دھونا اور چیخنا چلانا شروع کر دیا۔ان کی آواز سن کر بھیڑیے دوڑے دوڑے آئے اور غصے میں بھیڑوں سے کہا کہ تم صلح کی خلاف ورزی کر رہی ہو۔آخر ہمارے بچوں کو کیوں مار رہی ہو؟بھیڑوں نے ایک زبان ہو کر کہا نہیں۔جناب ایسا نہیں ہے یہ تو خود ہی چیخ پکار کر رہے ہیں انہوں نے ہماری نیندیں حرام کر دی ہیں۔بھیڑیوں نے چیخ کر جواب دیا یہ کیسے ہو سکتا ہے؟یہ تو جبھی چیخیں چلائیں گے جب انہیں تکالیف پہنچائی جائے گی۔یہ کہہ کر انہوں نے فوراً معاہدہ توڑ دیا اور مل کر بھیڑوں پر حملہ کر دیا۔کتے ان کے پاس نہیں تھے کہ حفاظت کرتے ذرا سی دیر میں بھیڑیے ساری بھیڑوں کو مار کر کھا گئے۔
Browse More Moral Stories

امید کی کرن
Umeed Ki Kiran

نیکی کا بدلہ
Naiki Ka Badla

تدابیر راحتِ افزا
Tadabeer Rahat E Afza

حقیقی مجرم
Haqeeqi Mujrim

آخری قیمت
Akhari Keemat

اہم چیز
Eheem Cheez
Urdu Jokes
مہمان کی پریشانی
mehman ki pareshani
لطیفے باپ بیٹے سے
latifay baap beti se
ہوٹل کے مینجر
hotel ke manager
استاد
Ustaad
امی منے سے
Ami Muny se
شخص وکیل سے
Shakhs wakeel se
Urdu Paheliyan
ایک ہی گھر میں رہنے والے
ek hi ghar me rehne waly
دیکھی ہڈی اور نہ بال
dekhi hadi or na bal
منہ میں پڑی رہی اک بوٹی
munh mein pari rahi ek boti
ڈبیا سے نکلا جس نے بھی کھولی
dibya se nikla jis ne bhi kholi
گلا تو ہے سر ساتھ نہیں ہے
gala tu hy sar sath nahi he
سیج سدا اک بہتی جائے
saij sada ek behti jaye