Bachy- Kala Memna - Article No. 1126

Bachy- Kala Memna

کالا میمنا - تحریر نمبر 1126

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کہیں ایک چھوٹا لڑکا معاذ رہتا تھا جسکے پاس ایک بہت خوبصورت میمنا تھا۔ یہ میمنا بہت غیر معمولی تھا کیونکہ وہ مکمل کالا تھا اور اُسے سارے جسم پر ایک بھی سفید دھبا نہیں تھا۔ ایک دن معاذ نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے میمنے کو میلے پر لے کر جائے گا جو اس کے گاوں میں ہر سال لگتا تھا ۔

پیر 28 مئی 2018

احمد عدنان طارق:
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کہیں ایک چھوٹا لڑکا معاذ رہتا تھا جسکے پاس ایک بہت خوبصورت میمنا تھا۔ یہ میمنا بہت غیر معمولی تھا کیونکہ وہ مکمل کالا تھا اور اُسے سارے جسم پر ایک بھی سفید دھبا نہیں تھا۔ ایک دن معاذ نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے میمنے کو میلے پر لے کر جائے گا جو اس کے گاو¿ں میں ہر سال لگتا تھا ۔ اُسکو امید تھی کہ شاید اُس کا میمنا میلے میں کوئی انعام ہی جیت لے۔

جیسے ہی وہ میلے میں پہنچے معاذ نے میمنے کو ایک طویلے میں بند کر دیا تاکہ وہ میلے گھومے پھر اور مزے اُٹھائے۔ننھا میمنا بہت افسردہ تھا وہ طویلے میں اکیلا تھا وہ بھی میلے میں گھومنا پھرنا چاہتا تھا اور ایسی چیزیں دیکھنا چاہتا تھا جو اس نے نہیں دیکھی تھیں۔ اس نے بار بار زور سے اپنا سر طویلے کے دروازے پر مارا اور پھر حیران رہ گیا جب اُس نے دیکھا کہ دروازہ کھل گیا وہ جلدی سے باہر نکلا اور میلے کی طرف دوڑ پڑا۔

(جاری ہے)

اس نے اپنے اردگرد بہت سی مزے کی چیزیں دیکھیں جو اُس نے پہلے نہیں دیکھی تھیں۔ میلہ لوگوں سے کھچا کھچ بھراہوا تھا وہ ایک دوسرے سے دھکم پیل کر رہے تھے۔ میمنے نے اس سے پہلے کبھی اتنی بھیڑ نہیں دیکھی تھی پھر اس نے ایک بہت خوفناک آواز سنی بھونپو بجنے لگے۔گھنٹیاں بجنے لگیں پھر ایک بہت بڑا جھولا گول گول گھومنے لگا پھر آتشبازی چلنے لگی۔
آواز اتنی تھی کہ ننھے میمنے کے بس سے باہر تھا کہ وہ اُسے سنتا رہے۔ وہ بہت ڈرگیا اور بھاگ کر طویلے میںواپس آگیا۔ معاذ واپس آیاتو اُسے دیکھ کر بہت خوش ہوا کیونکہ میمنا میلے کا انعام بھی جیت چکا تھا۔ میمنا بھی خوش تھا اس نے بھی میلہ دیکھا لیا تھا معاذ اُس کے لیے میلے سے مزے مزے کی چیزیں کھانے کے لیے لایا تھا۔ وہ ممنا آئندہ اجازت کے بغیر کہیں نہیں گیا۔ اور پھر ہمیشہ اس نے اس بات پر عمل بھی کیا۔

Browse More Moral Stories