Manhoos Kon - Article No. 1093
منحوس کون - تحریر نمبر 1093
وزیر نے سب کو لاجواب کردیا کیونکہ
جمعرات 15 مارچ 2018
مصباح فاطمہ
ایک بادشاہ اپنے وزیروں مشیروں کے ساتھ دربار میں موجود تھا کہ کالے رنگ کے ایک آنکھ والے آدمی کو بادشاہ کے سامنے پیش کیا گیا۔لوگوں کو شکایت تھی کہ یہ ایسا منحوس ہے کہ جو سویرے اس کی شکل دیکھ لیتا ہے اسے ضرور کوئی نہ کوئی نقصان اٹھانا پڑتا ہے ،لہٰذا اسے ملک سے باہر نکال دیا جائے تھوڑی دیر سوچنے کے بعد بادشاہ نے کہا کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے میں خود تجربہ کروں گا اور کل صبح سب سے پہلے اس کی صورت دیکھوں گا پھر کوئی دوسرا کام کروں گا۔
اگلے دن جب بادشاہ بیدار ہوا اور خوابگاہ کاد روازہ کھولا تو وہی ایک آنکھ والا آدمی کھڑاتھا بادشاہ اس کو دیکھ کر واپس پلٹ آیا اور دربار میں جانے کے لیے تیار ہونے لگا لباس تبدیل کرنے کے بعد جو نہی بادشاہ نے جوتے میں اپنا پاﺅں ڈالا اس میں موجود زہریلے بچھو نے ڈنک ماردیا۔
(جاری ہے)
بادشاہ کی چیخیں بلند ہوئیں تو خدمتگار بھاگم بھاگ اس کے پاس پہنچے زہر کے اثر سے بادشاہ کا سرخ و سفید چہرہ نیلا پڑچکا تھا۔
محل میں شور مچ گیا کہ بادشاہ سلامت کو بچھو نے کاٹ لیا۔چند لمحوں میں وزیر خاص بھی پہنچ گئے ہاتھوں ہاتھ شاہی طبیب کو طلب کرلیا گیا جس نے بڑی مہارت سے بادشاہ کا علاج شروع کردیا جیسے تیسے بادشاہ کی جان تو بچ گئی لیکن اسے کئی روز بستر علالت پر گزارنا پڑے،جب طبیعت ذرا سنبھلی اور بادشاہ دربار میں بیٹھا تھا تو ایک آنکھ والی آدمی کو دوبارہ پیش کیا گیا تاکہ اسے سزا سنائی جائے کیونکہ شکایت کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اب اس کے منحوس ہ ونے کا تجربہ خود بادشاہ سلامت کرچکے ہیں۔
وہ شخص رو رو کر رحم کی فریاد کرنے لگا کہ مجھے میرے وطن سے نہ نکالا جائے ۔یہ دیکھ کر ایک وزیر کو اس پر رحم آگیا،اس نے بادشاہ سے بولنے کی اجازت لی او ر کہنے لگا بادشاہ سلامت آپ نے صبح صبح اس کی صورت دیکھی تو آپ کو بچھو نے کاٹ لیا اس لئے یہ منحوس ٹھہرا لیکن معاف کیجئے گا کہ اس نے بھی صبح سویرے آپ کا چہرہ دیکھا جس کے بعد سے یہ اب تک قید میں تھا اور اب شاید اسے ملک بدر ی کی سزاد دی جائے تو ذرا ٹھنڈے دل سے غور کیجئے کہ منحوس کون؟یہ شخص یا آپ؟یہ سن کر بادشاہ لاجواب ہوگیا اور ایک آنکھ والے کالے آدمی کو نہ صرف آزاد کردیا بلکہ اعلان کروایا کہ آئندہ کسی نے اسے منحوس کہا تو اسے سخت سزا دی جائے گی۔
Browse More Moral Stories
بہترین سودا
Behtareen Sauda
عقلمند چوہیا
Aqalmand Chuhiya
باپ کی شفقت
Baap Ki Shafqat
بھولابھالااونٹ
Bhola Bhala Ont
کسی کا دل نہ توڑیں
Kisi Ka Dil Na Torain
دودھ کا دودھ پانی کا پانی
Doodh Ka Doodh Pani Ka Pani
Urdu Jokes
مبارک باد
Mubarak baad
آوارہ شوہر
awara shohar
ایک پرچے میں سوال آیا
ek parche me sawal aaya
پٹرول کا گیلن
petrol ka gallon
سب سے اونچا
Sab se uncha
پانچ ہزار روپے
5 hazar rupee
Urdu Paheliyan
سر پر ڈال کے تپتی دھوپ
sar per daal k tapti dhoop
جھیل کے اوپر اک مینار
jheel ke upar ek minar
کون ہے وہ پہنچانو تو تم
kon he wo pehchano tu tum
ایک کھیتی کی شان نرالی
ek kheti ki shaan nirali
بن در کے ہے ایک حویلی
bin dar ke hai aik haweli
ایک ہی گھر میں رہنے والے
ek hi ghar me rehne waly