Camera - Article No. 1858

Camera

کیمرہ - تحریر نمبر 1858

سائنس دانوں نے بے شمار چیزیں ایجاد کی ہیں ان میں ایک سائنس کی حیرت انگیز ایجاد کیمرہ بھی ہے

جمعرات 24 دسمبر 2020

محمد جاوید بروہی
سائنس دانوں نے بے شمار چیزیں ایجاد کی ہیں ان میں ایک سائنس کی حیرت انگیز ایجاد کیمرہ بھی ہے کیمرے اور فوٹو گرافی کا اصول سب سے پہلے مسلمان سائنسدان ابن الہیشم نے معلوم کیا تھا۔سب سے پہلا ”پن ہول کیمرہ“ انہوں نے ہی بنایا تھا پہلا پن ہول کیمرہ دسویں صدی میں ایجاد ہوا تھا عام طور پر فرانس کے باشندے جوزف نیپکے کو کیمرے کا موجد کہا جاتا ہے اس نے 1826ء میں کیمرہ بنایا اور اس میں جدت پیدا کی اور اس پر بہت کام کیا اس نے بچومن کی تہہ رکھنے والی پیوٹر پلیٹ (Pewter plate) کو ”کیمرہ آسکیورا“میں پیچھے رکھ کر اپنی پہلی کامیاب فوٹو گراف بنائی بعد میں اس نے طریقہ کار کو بدلا پیوٹر کی جگہ تانبے کی پلیٹیں اور ان پر بچومن کی جگہ سلور کلورائیڈ کی تہیں استعمال کیں۔

(جاری ہے)

1839ء میں لوئیس ڈیگرے نے اس میں مزید اصلاح کی جس کا نام اس نے ”ڈیگر یو ٹائپ“ رکھا کیمرے کی ایجاد کے بعد سائنس کی تحقیق کی راہیں کھل گئیں۔
تصاویر سے ماضی کی یادیں تازہ ہوئیں ہیں اور ماضی میں ہوتے واقعات کے بارے میں پتہ چلتا ہے فوٹو گرافی یونانی زبان کا لفظ ہے اس کے معنی ہیں Painting by Lighting (روشنی سے پینٹنگ)دیگر ایجادات کی طرح کیمرے میں بھی اور لوگ ملوث رہے ہیں انہوں نے کیمرے پر کافی تحقیق کیں اور مختلف قسم کے کیمرے ایجاد کئے کوڈک کیمرہ امریکہ کے ایسٹ مین واکر نے 1881ء میں ایجاد کیا یہ پہلا پورٹیبل کیمرہ تھا ایسٹ مین نے ایک جملہ وضع کیا”آپ صرف بٹن دبائیں باقی سب کچھ ہم کریں گے“۔
کیمرے میں شیشے کی پلیٹیں پہلی مرتبہ 1851ء میں استعمال کی گئیں۔کیمرے کی ساخت میں جدت آگئی ہے۔نت نئے کیمرے بنائے جا رہے ہیں آٹو میٹک کیمرہ آئن اسٹائٹ اور کیسٹویکی نے 1939ء میں ایجاد کیا۔
پہلا ڈیجیٹل کیمرہ اسٹینون نے 1975ء میں بنایا۔پہلا رنگین ڈیجیٹل کیمرہ ایپل کمپنی نے لانچ کیا رنگین فوٹو گرافی کا موجد لپ مین تھا رنگین فوٹو گرافی سب سے پہلے فرانس میں 1891ء کو نظر آئی تین رنگی فوٹو سب سے پہلے فرانس میں 1904ء کو منظر عام پر آئی اس کا موجد لومینری تھا۔
فوٹو گرافی کا کاغذ بائیک لینڈ نے ایجاد کیا۔یولارڈ کیمرہ ایڈون لینڈ نے 1947ء میں ایجاد کیا اس کا تعلق امریکہ سے تھا انڈرس فوٹو گرافی Edgerton نے تخلیق کی کیمرہ بڑے کام کی چیز ہے۔سامنگ جاپان نے پہلو کیمرے والا موبائل فون نومبر 2000ء میں لانچ کیا نیگیٹو عکس ولیم ہنری فاکس ٹالبوٹ نے انگلینڈ میں ایجاد کیا۔

Browse More Moral Stories