Dast E Shifa - Article No. 2243
دستِ شفا - تحریر نمبر 2243
اب اگر وہ میری ہدایت پر عمل کرتا رہا تو اسے انشاء اللہ کبھی یہ تکلیف نہیں ہو گی
بدھ 27 اپریل 2022
عمار حسین
اللہ نے ڈاکٹر حیدر کو کئی صلاحیتوں سے نوازا ہے جن کی مدد سے وہ مرض کی جڑ تک پہنچ جاتے ہیں۔قدرت نے شاید انھیں خاص دستِ شفا عنایت کر رکھا ہے۔
اقبال میرے بچپن کا دوست ہے۔کچھ عرصے سے اسے بدہضمی کی شکایت تھی۔وہ بہت خوش خوراک تھا،لیکن اب کچھ کھاتا تو ہضم نہ ہوتا۔معدے کے امراض کے ماہرین سے علاج کے باوجود افاقہ نہ ہو سکا۔ایک دن میں اقبال کو لے کر ڈاکٹر حیدر کے پاس جا پہنچا اور تفصیل سے اقبال کے مسئلے سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر صاحب خود اقبال سے بھی اس کا حال غور سے سنتے رہے اور کئی سوالات کرکے مسئلہ کے تمام پہلوؤں کے بارے میں تفصیلات نوٹ کرتے رہے۔
پھر ڈاکٹر صاحب نے کہا:”بیٹا!بالکل فکر نہ کرو،انشاء اللہ کل ہی سے سب کچھ بالکل معمول کے مطابق کھانے لگو گے۔
تمہارے لئے بہترین دوا تیار ہے۔یہ دوا میری ساری عمر کے تجربے کا نچوڑ ہے۔تم اس کے چند قطرے ابھی میرے سامنے پانی میں ملا کر پی لو۔“
اقبال نے فوراً ان سے دوا لے کر پانی میں اس کے چند قطرے ملائے اور پانی پی لیا۔
تھوڑی دیر بعد بات کرنے کے بعد ڈاکٹر حیدر بولے:”لو جی اب تمہارا معدہ تمام نقائص سے پاک ہو چکا ہے۔اب تم مجھے بتاؤ کیسا محسوس کر رہے ہو!“
”ڈاکٹر صاحب!آپ کی دوا واقعی جادو اثر ہے۔میں خود کو ہلکا پھلکا محسوس کر رہا ہوں۔“اقبال نے جواب دیا۔
ڈاکٹر حیدر نے اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے کہا:”اقبال بیٹا!گھر جاؤ اور جو دل چاہے پیٹ بھر کر کھاؤ،صرف بازاری کھانوں سے پرہیز کرنا۔کھانے کا ایک اُصول یہ ہے کہ کھانا کم اور خوب چبا کر کھایا جائے۔یاد رکھو تمہیں جینے کے لئے کھانا ہے،کھانے کے لئے نہیں جینا۔میں دعوے سے کہتا ہوں کہ اگر تمہیں بدہضمی ہوئی تو میں پریکٹس چھوڑ دوں گا۔“
پھر ہم دونوں اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے۔میں رات گئے تک اقبال کے فون کا منتظر رہا کہ کہیں اس کے معدے میں کوئی گڑبڑ تو نہیں ہوئی،مگر اس کا فون نہیں آیا۔
اگلے روز اقبال کی والدہ نے خوش خبری سنائی کہ اقبال بالکل ٹھیک،بہت خوش ہے اور رب رغبت سے کھا رہا ہے۔یہ سُن کر میں بہت خوش ہوا۔
دو دن بعد میں یہ سوچ کر ڈاکٹر حیدر کے پاس چلا گیا کہ ان سے اس حیرت انگیز دوا کے متعلق پوچھوں جو ان کی ساری عمر کے تجربے کا نچوڑ تھی۔میں نے ڈاکٹر صاحب کے پاس جا کر انھیں اقبال کا سارا احوال سنایا اور ان سے دوا کی قیمت دریافت کی،تاکہ اسے خرید سکوں۔
ڈاکٹر صاحب اپنی نشست سے اُٹھے اور مسکراتے ہوئے میرے کندھے پر ہاتھ رکھا اور کہنے لگے:”وہ تو محض سادہ پانی تھا۔“
وہ میرے حیرت میں ڈوبے چہرے کو نظر انداز کرتے ہوئے مزید بولے:”آپ کے دوست کو درحقیقت کوئی مرض تھا ہی نہیں۔زیادہ اور بازاری کھانے کے ساتھ ساتھ اسے وہم بھی ہو گیا تھا کہ وہ جیسے ہی کچھ کھائے گا،اس کا پیٹ خراب ہو جائے گا۔میں نے تو بس اس کا نفسیاتی علاج کرکے وہم کی بیماری سے اسے نکالا ہے۔اسے اسی علاج کی ضرورت تھی۔اب اگر وہ میری ہدایت پر عمل کرتا رہا تو اسے انشاء اللہ کبھی یہ تکلیف نہیں ہو گی۔“
اور واقعی اقبال کو اس علاج اور ہدایت کے بعد اس مسئلے کا سامنا نہیں ہوا۔
اللہ نے ڈاکٹر حیدر کو کئی صلاحیتوں سے نوازا ہے جن کی مدد سے وہ مرض کی جڑ تک پہنچ جاتے ہیں۔قدرت نے شاید انھیں خاص دستِ شفا عنایت کر رکھا ہے۔
اقبال میرے بچپن کا دوست ہے۔کچھ عرصے سے اسے بدہضمی کی شکایت تھی۔وہ بہت خوش خوراک تھا،لیکن اب کچھ کھاتا تو ہضم نہ ہوتا۔معدے کے امراض کے ماہرین سے علاج کے باوجود افاقہ نہ ہو سکا۔ایک دن میں اقبال کو لے کر ڈاکٹر حیدر کے پاس جا پہنچا اور تفصیل سے اقبال کے مسئلے سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر صاحب خود اقبال سے بھی اس کا حال غور سے سنتے رہے اور کئی سوالات کرکے مسئلہ کے تمام پہلوؤں کے بارے میں تفصیلات نوٹ کرتے رہے۔
پھر ڈاکٹر صاحب نے کہا:”بیٹا!بالکل فکر نہ کرو،انشاء اللہ کل ہی سے سب کچھ بالکل معمول کے مطابق کھانے لگو گے۔
(جاری ہے)
اقبال نے فوراً ان سے دوا لے کر پانی میں اس کے چند قطرے ملائے اور پانی پی لیا۔
تھوڑی دیر بعد بات کرنے کے بعد ڈاکٹر حیدر بولے:”لو جی اب تمہارا معدہ تمام نقائص سے پاک ہو چکا ہے۔اب تم مجھے بتاؤ کیسا محسوس کر رہے ہو!“
”ڈاکٹر صاحب!آپ کی دوا واقعی جادو اثر ہے۔میں خود کو ہلکا پھلکا محسوس کر رہا ہوں۔“اقبال نے جواب دیا۔
ڈاکٹر حیدر نے اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے کہا:”اقبال بیٹا!گھر جاؤ اور جو دل چاہے پیٹ بھر کر کھاؤ،صرف بازاری کھانوں سے پرہیز کرنا۔کھانے کا ایک اُصول یہ ہے کہ کھانا کم اور خوب چبا کر کھایا جائے۔یاد رکھو تمہیں جینے کے لئے کھانا ہے،کھانے کے لئے نہیں جینا۔میں دعوے سے کہتا ہوں کہ اگر تمہیں بدہضمی ہوئی تو میں پریکٹس چھوڑ دوں گا۔“
پھر ہم دونوں اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے۔میں رات گئے تک اقبال کے فون کا منتظر رہا کہ کہیں اس کے معدے میں کوئی گڑبڑ تو نہیں ہوئی،مگر اس کا فون نہیں آیا۔
اگلے روز اقبال کی والدہ نے خوش خبری سنائی کہ اقبال بالکل ٹھیک،بہت خوش ہے اور رب رغبت سے کھا رہا ہے۔یہ سُن کر میں بہت خوش ہوا۔
دو دن بعد میں یہ سوچ کر ڈاکٹر حیدر کے پاس چلا گیا کہ ان سے اس حیرت انگیز دوا کے متعلق پوچھوں جو ان کی ساری عمر کے تجربے کا نچوڑ تھی۔میں نے ڈاکٹر صاحب کے پاس جا کر انھیں اقبال کا سارا احوال سنایا اور ان سے دوا کی قیمت دریافت کی،تاکہ اسے خرید سکوں۔
ڈاکٹر صاحب اپنی نشست سے اُٹھے اور مسکراتے ہوئے میرے کندھے پر ہاتھ رکھا اور کہنے لگے:”وہ تو محض سادہ پانی تھا۔“
وہ میرے حیرت میں ڈوبے چہرے کو نظر انداز کرتے ہوئے مزید بولے:”آپ کے دوست کو درحقیقت کوئی مرض تھا ہی نہیں۔زیادہ اور بازاری کھانے کے ساتھ ساتھ اسے وہم بھی ہو گیا تھا کہ وہ جیسے ہی کچھ کھائے گا،اس کا پیٹ خراب ہو جائے گا۔میں نے تو بس اس کا نفسیاتی علاج کرکے وہم کی بیماری سے اسے نکالا ہے۔اسے اسی علاج کی ضرورت تھی۔اب اگر وہ میری ہدایت پر عمل کرتا رہا تو اسے انشاء اللہ کبھی یہ تکلیف نہیں ہو گی۔“
اور واقعی اقبال کو اس علاج اور ہدایت کے بعد اس مسئلے کا سامنا نہیں ہوا۔
Browse More Moral Stories
قربانی کا بدلہ
Qurbani Ka Badla
بی لومڑی سدھر گئیں
Bi Lomri Sudhar Gayin
سخاوت
Sakhawat
انعامی ٹوکن۔۔تحریر:مختار احمد
Inaami Token
سمجھدار گدھا
Samajhdar Gadha
بیل اور طوطا
Bail Aur Tota
Urdu Jokes
ماں بیٹی سے
Maa beti se
کرایہ دار
Karaya Dar
نجومی
nujoomi
قیمت
Qeemat
سردار جی
Sardar jee
بازار
Bazar
Urdu Paheliyan
مارو کوٹو لے لو کام
maro koto lelo kaam
ایک گھڑی قدرت نے بنائی
aik ghari qudrat ny banai
سر پہ نور کے تاج سجائے
sar pe noor ke taaj sajaye
مٹی گار ان کا کھاجا
mitti gaar unka kha ja
ڈبیا سے نکلا جس نے بھی کھولی
dibya se nikla jis ne bhi kholi
جنت میں جانے کا حیلہ
jannat mein jaane ka hela
ArticlesStoriesMiscellaneousGamesBaby NamesUrdu Videos