Daar Cheeni Ka Jadu - Article No. 2093

دار چینی کا جادو - تحریر نمبر 2093
امی نے جب سے مجھے دار چینی ملا کر دودھ پلانا شروع کیا ہے،جو سبق رات کو پڑھ کر سوتا ہوں،وہ مجھے یاد رہتا ہے،اب مجھے بھی یقین ہو گیا ہے کہ آئندہ امتحان میں،میرے نمبر کلاس میں زیادہ ہوں گے
جمعرات 21 اکتوبر 2021
منے کو زور دار چھینک آئی تو دادا جان نے بھی اپنی ناک پر رومال رکھ لیا اور منے کی طرف دیکھ کر بولے:”میاں!اگر تمہیں زکام ہو گیا ہے تو جوشاندہ پی لو،کچھ ہی دیر میں چھینکیں بند ہو جائیں گی۔“
امی جان نے جوشاندہ بنا کر دیا۔جوشاندے سے نزلے کا کچھ زور ٹوٹا تو نیند آئی،مگر صبح پھر ٹھنڈی ہوا سے چھینکیں شروع ہو گئیں۔
دادا جان نے دار چینی کا سفوف شہد میں ڈال کر کھانے کا مشورہ دیا۔منے میاں ساتویں جماعت میں پڑھتے تھے ،بولے:”دادا جان!کل ہمارے اُستاد نے بھی دار چینی کے فوائد کے بارے میں ہمیں بتایا تھا کہ دار چینی دراصل ایک بوٹی ہے جس کا استعمال عام طور پر کھانوں کو ذائقے دار بنانے کے لئے کیا جاتا ہے۔اس میں بہت سے مفید اجزاء اور وٹامنز پائے جاتے ہیں جب کہ دار چینی میں موجود تیل نہایت کارآمد ہوتا ہے۔
(جاری ہے)
دادا جان بولے:”اب کچھ باتیں میں بھی تمہیں بتاتا ہوں،سنو۔دار چینی کے استعمال سے اعصابی نظام مضبوط ہو جاتا ہے،رات کو سونے سے قبل دار چینی دودھ میں ڈال کر پینے سے بچوں کی بستر میں پیشاب کرنے کی عادت ختم ہو جاتی ہے۔معدے کے السر،آنتوں کی سوزش، جگر کی کمزوری،سینے کی جلن،بھوک نہ لگنے جیسی شکایت کا تدارک ہو جاتا ہے۔جن بچوں کو سردی لگ جائے تو ایک گرام ثابت دار چینی یا سفوف کو ایک پیالی پانی میں پانچ منٹ جوش دیں،پھر اسے چھان کر استعمال کرائیں۔اس سے نزلے زکام سے بچاؤ بھی ممکن ہو گا۔“
”دادا جان!آپ کو تو دار چینی کے بہت سے فوائد معلوم ہیں۔“
دادا جان نے کہا:”جب ہم تمہاری عمر کے تھے تو سردی کے دنوں میں بارش میں نہا لینے یا بد پرہیزی سے ہونے والی شدید کھانسی کے دوران ہماری نانی اماں دار چینی کا سفوف،شہد میں ڈال کر چٹا دیا کرتی تھیں،کچھ ہی دیر میں آرام آجاتا اور ہم سکون کی نیند سو جایا کرتے تھے۔ پرانے وقتوں میں مائیں اپنے بچوں کو رات کو سوتے وقت نیم گرم دودھ میں دار چینی کا سفوف ملا کر دیتی تھیں،ان کا کہنا تھا کہ اس کے پینے سے بچوں میں بھولنے کی عادت ختم ہو جائے گی،حافظہ تیز ہو گا اور وہ پڑھائی میں دوسرے بچوں سے آگے نکل جائیں گے۔“
”جی دادا جان!امی نے جب سے مجھے دار چینی ملا کر دودھ پلانا شروع کیا ہے،جو سبق رات کو پڑھ کر سوتا ہوں،وہ مجھے یاد رہتا ہے،اب مجھے بھی یقین ہو گیا ہے کہ آئندہ امتحان میں،میرے نمبر کلاس میں زیادہ ہوں گے،پھر بھی میں اس بار امتحانات میں سخت محنت کروں گا۔“
دادا جان نے منے کے سر پر پھر سے شفقت بھرا ہاتھ پھیرا اور مسکرا کر بولے:”بالکل بیٹا!سب لوگ تمہاری کامیابی کے لئے دعا گو رہتے ہیں۔“
منے میاں خوشی سے جھومتے ہوئے بولا:”جی دادا جان،میری اس کامیابی میں دار چینی کا بھی خاص کمال ہو گا۔“
Browse More Moral Stories

پاکستان ہمارا گھر ہماری جنت
Pakistan Hamara Gher Hamari Jannat

کام بڑا کہ نام
Kaam Bara Kay Naam

تلافی
Talafi

ایک نیکی
Aik Naiki

سونے کا چمچ
Sone Ka Chammach

چوتھا سیب
Chottha Saib
Urdu Jokes
ایک آدمی
Aik Admi
یونیورسٹی
university
اقبال احمد سے
Iqbal ahmad se
گونگا
goonga
شخص وکیل سے
Shakhs wakeel se
شدید بارش
Shadeed Barish
Urdu Paheliyan
بے شک دن بھر پیتے جائیں
beshak din bhar peety jaye
ہاتھ میں پکڑے اور مروڑے
hath ma pakra aur marody
ہاتھ میں لے کر ذرا گھمایا
hath me leke zara ghumaya
جانے بوجھے ایک خدائی
jany bojhy ek khudai
کھائے لوہا اگلے آگ
khaye loha ugly aag
یا وہ آتا ہے یا وہ جاتا ہے
ya wo aata hai ya wo jata hai